ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کرونا وائرس:حکومت اورعوام کیلئےمہوش حیات کاویڈیوپیغام

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ہمارے پاس کتنے امکانات ہیں؟اداکارہ کاسوال

اداکارہ مہوش حیات نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے وبا قرار دیے جانے والے کرونا وائرس کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے عوام اور حکومت سے ذمہ داریاں سمجھتے ہوئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں مہوش حیات نے پاکستان میں صحت کی ناکافی سہولیات اور عوام کی لاپرواہی کے حوالےسے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے چیلنج کاسامنا ہے، دنیا بھر کے بہترین ہیلتھ سسٹم بھی اس وبا کے سامنے ناکام ہوتے نظر آرہے ہیں اور وہ ہزاروں مزید اموات سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایسے میں ہمارے پاس کتنے امکانات ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ کراچی کی آبادی 2 کروڑہے جبکہ آئی سی یو میں بیڈز کی تعداد 600 ہے۔ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ اور ملک بھر میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 1700 ہے۔ گزشتہ ہفتے ڈاکٹرز اور نرسوں کیلئے صرف 15 ہزار ماسک دستیاب تھے۔ قابل افسوس ہے کہ کرونا کیخلاف اس جنگ میں فرنٹ لائن پر کھڑے ہمارے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے پاس حفاظتی کٹس ہی نہیں۔

انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کیلئے حفاظتی کٹس کی فراہمی یقینی بنانے درخواست کرتے ہوئےعوام سے بھی گزارش کی کہ گھروں میں رہتے ہوئے حفاطتی تدابیر پرعمل کریں۔ یہ تفریحی چھٹیاں نہیں ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں دن بدن کرونا میں مبتلا افراد اور اموات کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ ایک ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں۔

مہوش حیات نے نےاپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں پاکستان زندہ کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا ’’ آئیں مل کر کرونا وائرس کو شکست دیں‘‘۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube