ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کرونا لاک ڈاؤن میں میراسیٹھی کی ’’آئسولیشن ڈائری‘‘ کاآغاز

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اداکارہ نےشادی کی تصاویرسے متعلق نئی مصروفیت ڈھونڈ نکالی

ملک میں کرونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن میں اداکارہ میرا سیٹھی نے نئی مصروفیت ڈھونڈ نکالی۔

میرا نے فراغت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کی تصاویر کھنگالیں اور مہندی کی تقریب کے خوبصورت لمحات فالوور کیلئے شیئر کیے۔

انسٹا گرام پراپنی پوسٹ میں میرا نے واضح کیا کہ شادی کی تصاویرکی ہارڈ ڈرائیو کئی ماہ سے ان کی میز پر پڑی رہی لیکن اب وہ اس میں سے تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کررہی ہیں۔

میرا نے واضح کیا کہ جنہیں یہ خوفزدہ کریں وہ نظر انداز کردیں لیکن جنہیں پسند آئیں وہ انجوائے کریں۔

شیئر کی جانے والی تصاویر مہندی کی تقریب کی ہیں، اداکارہ نے پوسٹ میں یہ راز بھی شیئر کیا کہ اس تقریب کیلئے انہوں نے چہرے فاؤنڈیشن یا بیس کا استعمال نہیں کیا تھا بلکہ کنسیلر لگایا تھا لیکن اتنا تو بنتا ہی ہے۔

میرا کی شادی نومبر 2019 میں فیملی فرینڈز کے بیٹے بلال سے ہوئی۔ دونوں 2008 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں جونیئرسینئر بھی رہے۔

میرا کی منگنی نومبر 2018 میں ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں منگیتر کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے خوبصورت تصاویر شیئرکی تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube