Tuesday, December 1, 2020  | 14 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ہمیں تم سےپیارہے،ڈاکٹرز،طبی عملے کیلئےہمایوں سعید اورعدنان صدیقی کاپیغام

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 8 months ago

اداکارہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے پاکستان میں صحت کی محدود سہولیات کے ساتھ کرونا وائرس کیخلاف برسر پیکار ڈاکٹرز، نرسز اور تمام طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دونوں نے کرونا کے خلاف ملک بھر کے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی شعبے سے وابستہ ہر شخص کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان سے محبت کااظہار کیا۔

ویڈیو پیغام میں ہمایوں سعید نے کہا کہ ’’ مشکل گھڑی میں پاکستان کے تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور تمام طبی عملے کو میری طرف سے سیلیوٹ‘‘۔

عدنان صدیقی نے عوام کو پیغام دیا کہ 27 مارچ کو شام 6 بجے سب اپنے گھروں کے ٹیرس اور چھتوں پر جا کر سفید جھنڈے کو خوب لہرائیں‘‘۔

ڈرامہ ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کی اس معروف جوڑی نے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے کرونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کی خدمات کے اعتراف میں مزید کہا’’ تم اس قوم کے مسیحا ہو اور ہمیں تم سے پیار ہے‘‘۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube