Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فلم’عشرت میڈان چائنا‘کی ٹیم تھائی لینڈ میں پھنس گئی

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 6 months ago

فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی کاسٹ تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے باعث پھنس گئی، فلم کی ٹیم فلم کی کچھ سین کی عکس بندی کے لئے تھائی لینڈ میں موجود تھی۔

اس حوالے سے فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار شمعون عباسی نے شمعون عباسی نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ مجھ سمیت یہاں 4 اداکار اور عملہ کے 15 اراکین موجود ہیں۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ ہم فلم کی عکس بندی کے سلسلے میں اس وباء کے شروع ہونے قبل آئے تھے تاہم بنکاک سے دور ایک محفوظ مقام پر ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ اداکارہ سارہ لورین، محب مرزا ، صنم سعید اور امام سید موجود ہیں ۔

اس سے قبل شمعون عباسی نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو میں تمام مدحواں کو کورونا وائرس کے خلاف سخت احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا تھا ۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار محب مرزا،صنم سعید،سارہ لورین ،نیئر اعجاز اور علی کاظمی شامل ہیں جبکہ معروف فیشن ڈیزانئر حسن شہریار یاسین بھی اسی فلم کے ذریعے سلور سکرین پر انٹری دینے جارہے ہیں۔

اداکار محب مرزا ایکشن کامیڈی فلم ’’عشرت: میڈ ان چائنا ‘‘ میں نہ صرف اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں بلکہ یہ فلم ان کی بطور ہدایت کار پہلی بھی ہو گی جبکہ اس کی پیشکش بھی وہ خود ہی دے رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube