ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

SAMAA | - Posted: Mar 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کورونا وائرس کے خدشے کے باعث پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

 ٹوئٹر کے پیغام میں ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ الحمد اللہ ہمارا (میرا اور عدنان صدیقی ) کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پھر بھی ہم قرنطینہ کے 14 دن مکمل کریں گے اور اس کے بعد بھی ضروری حفاظتی احتیاط کریں گے۔

اداکار نے مداحوں کے پیار اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محفوظ رہو، گھر میں رہو۔

واضح رہے کہ ہمایوں سعید، حرا مانی اور عدنان صدیقی گزشتہ ہفتے امریکا کا دورہ مکمل کر کے پاکستان آئےجس کے بعد ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ میں منتقل کردیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube