Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کروناوائرس: کن پاکستانی فلموں کی نمائش ملتوی ہوسکتی ہے؟

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 7 months ago

دنیا بھر کی طرح کرونا وائرس کے پھیلاو پر قابو پانے کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے تمام تفریحی مقامات، تعلیمی ادارے، سنیماگھروں سمیت عوامی اجتماعات پر عارضی طور پر پابندی لگادی گئی ہے ، کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں موسیقی کے کنسرٹس، ٹی وی شوز اور فلموں کی ریلیز میں تاخیر و منسوخی نے باعث فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ۔

کورونا وائرس کے پیش نظر جہاں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی متعدد فلموں کی شوٹنگ اور ریلیز ملتوی کردی گئی ہیں وہیں پاکستانی فلم انڈسٹری کو ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے، گزشتہ روز ہدایتکار نبیل قریشی نے کرونا کے خدشات کے باعث اپنی فلم ’فیٹ مین ‘کی شوٹنگ ملتوی کردی ، اس فلم میں اداکار احمد علی بٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں تاہم نبیل قریشی کی دوسری فلم قائداعظم زندہ باد شیڈول کے مطابق عید الضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ۔

ایٹریئم سنیما کے ایک نمائندے نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا ک حکومت کی جانب سے جو بھی احکامات جاری کئے جائیں گے اس پر عمل کیا جائے گا تاہم جن لوگوں نے ایڈاونس بکنگ کرائی تھی ان کے پیسے واپس کرنے کیلئے ٹکٹ کاونٹر کھلا رکھا گیا ہے ۔

کرونا وائرس نے جہاں دنیا کے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے وہیں ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس، ان کی اہلیہ ریٹا ولسن اور اوینجرز اسٹار ادریس البا سمیت پانچ ہالی ووڈ اداکار اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ اسی ضمن میں ہالی ووڈ کے بڑے بجٹ کی فلمیں میٹرکس 4 ، مشن امپاسبل 7 اور دی بیٹ مین سمیت کئی فلموں کی شوٹنگ اور ریلیز منسوخ کردی گئی ہیں۔

رواں ماہ متوقع طور پاکستانی فلم ’کہے دل جدھر‘ریلیز ہونا تھی تاہم سنیما کی بندش کے باعث فلم کی ریلیز کو تاخیر کا سامنا ہے ، سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئےفلم میں مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار جنید خان نے بتایا کہ اس سنگین صورتحال کے باعث فلم کی نمائش عید الفطر یا اس سے بھی آگے جاسکتی ہے ۔

رواں عید الفطر پر چھ پاکستانی فلموں کی نمائش متوقع ہے جن میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ ، ٹچ بٹن ، دم مستم ، لفنگے ، کملی اور منی بیگ گارنٹی شامل ہیں ۔

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹیم نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا کہ کرونا کے باعث اس صورتحال میں فلم کی ریلیز کے حوالے سے فی الوقت کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنا ممکن نہیں تاہم حالات کو مد نظررکھتے ہوئے آئندہ دنوں اس حوالے فیصلہ کیا جائے گا ۔

ایک اندازے کے مطابق رواں برس 30 سے زائد پاکستانی فلمیں ریلیز کی جائیں گی تاہم کرونا کے خطرے سے جہاں فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں فلم بینوں کو بھی نئی پاکستانی فلموں کیلئے مزید انتطار کرنا پڑے گا ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube