Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ہم نےانٹرٹینمنٹ کوعام آدمی کی پہنچ سے دور کردیا ہے

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 7 months ago

اداکار ندیم بیگ نے فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل کا ذمہ دار سنیما ٹکٹس کی بڑھتی قیمتوں کو قرار دے دیا ۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ ہم نے انٹرٹینمنٹ کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کردیا ہے، سنیما گھروں کے ٹکٹس کو اتنا مہنگا کردیا کہ امیر طبقہ تو اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جبکہ غریب اس سے دور ہوگیا ہے، اصل میں فلم کو ہٹ اور فلاپ کرانے والے فلم بین تو اب فلم دیکھ ہی نہیں پا رہے،سنیما کے ٹکٹس دن با دن مہنگے کردیئے گئے ہیں ۔

پاکستان میں بالی ووڈ فلموں کے نمائش پر پابندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ فلموں کی نمائش اور پابندی سے ہماری فلموں پر کوئی فرق نہیں پڑتا پہلے بھی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلموں کے ساتھ ہماری فلمیں بھی لگاکرتی تھیں اور سب فلمیں چلتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جو اچھی فلم ہوگی وہ لوگ دیکھیں گے ۔

فلموں میں آئٹم سانگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں فلموں کو ہٹ کرانے کیلئے ان میں فحاشی کا استعمال کریں ،پہلے وقتوں میں بھی فلمیں بنتی تھیں لوگ دیکھتے تھے اور ان کے گانے بھی مشہور ہوتے تھے،بعض فلمیں تو صرف گانوں کے وجہ سے ہی ہٹ ہوجاتی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ آئٹم سانگ سے فلمیں نہیں چلتی اچھے سانگ سے فلمیں چلتی ہے،بالی ووڈ جو کلچر دکھاتا ہے وہ نہ بھارت کا کلچر ہے نہ پاکستان کا اور ہم اسی کو کاپی کرنے میں لگے ہیں۔


انہوں نے 70 کی دہائی کی فلم انڈسٹری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری دوبارہ سے کھڑی ہورہی ہے لیکن اس دور جیسی واپسی میں ابھی مزید وقت لگے گا ، وہ لوگ فلمیں بنارہے ہیں جو فلم کے لوگ ہی نہیں ہیں لیکن نئے لوگ کوشش کررہے ہیں یہ بہت اچھی اور ہمت کی بات ہے لیکن انہیں ابھی مزید کچھ وقت لگے گا ، ٹی وی اور فلم کے مزاج میں فرق ہے اور یہ سمجھنے میں تھوڑا وقت لگے گا جو ٹی وی یا اشتہارات سے آئے ہیں لیکن میں بہت پُرامید ہوں کیونکہ ہمارے یہاں ٹیلنٹ بہت ہے۔

اداکار ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ ضرار ایک اچھی اور منفرد فلم ہے اس کی کہانی روایتی فلموں سے مختلف ہے، فلم میں میرا کردار ایک ریٹائرڈ آرمی افسر کا ہے جو ضرار کے ماتحت ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹ مکمل ہوچکی ہے اس فلم کو بہت پہلے ریلیز ہونا چاہیئے تھا تاہم اب اس فلم کی ریلیز کو مزید تاخیر کا شکار نہیں ہوجانا چاہیئے کیونکہ بہت زیادہ تاخیر سے فلم کی کشش کم ہوجاتی ہے ۔

ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ فلم میں شان (ضرار) کا کردار ادا کریں گے، شان نے بڑی محنت سے بنایا ہے لوکیشن بہت اچھی استعمال کی گئی ہیں، فلم کی عکس بندی پاکستان، لندن اور ترکی میں کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شان شاہد میرے بچوں کی طرح ہے شان اور ریما نے میرے ساتھ ہی فلم بلندی سے اپنے کریئرکا آغاز کیا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری بہت آگے بڑھ گئی اور مزید آگے جائے گی، مختلف موضوعات پر ڈرامے بن رہے،فلم دو ڈھائی گھنٹے کی ہوتی ہے جبکہ ڈراموں میں وقت زیادہ لگتا ہے لیکن پھر بھی کسی اچھے اسکرپٹ کی آفر ہوگی تو ڈرامہ بھی ضرور کروں گا ۔

ندیم بیگ نے اپنے آنے والے پراجیکٹ کے حوالے سے حال ہی میں کراچی میں فلمائی گئی فلم ’چھاجارے‘مکمل کی ہے جو آئندہ دنوں میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ ہوسکتا ہے کچھ دنوں بعد لاہور کی ایک پروڈکشن کے ساتھ کام کروں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube