ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

مشہور ڈرامہ سیریل عہدوفا کا اختتام

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستانی معروف ڈرامہ سیریل عہد وفا گزشتہ رات آخری قسط کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اس کی آخری قسط ٹیلی ویژن پر نشر کردی گئی۔

ڈرامہ بینوں کے مطابق ڈرامہ سیریل’عہد وفا‘کی آخری قسط میں توازن اور اس کا اختتام انتہائی شاندار تھا ، تمام اداکاروں نے بہترین کردارنبھائے اور حقیقت کا گمان نمایاں تھا۔

سوشل میڈیا پر اپنے تاثر ات میں اظہار خیال کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈرامہ سیریل نے دیکھنے والوں کو پہلی قسط سے ہی اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا اور ہر قسط کے ساتھ دلچسپی مزید بڑھتی رہی۔

صارفین کی اکثریت نے احد رضا میر کے پاک فوج کے آفیسر کے کردار کو بیحد سراہا اورکہا کہ نوجوان ان کے کردار سے بہت متاثر ہوئے جبکہ گلزار کا مزاحیہ کردار ادا کرنے والے عدنان صمد کی اداکاری کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا ۔

یہ ڈرامہ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنایا گیا ہے اس ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی مصطفی آفریدی نے لکھی ہے

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube