ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

علی ظفر کے گانے’میلہ لوٹ لیا‘ کی ویڈیو ریلیز

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 1, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان سُپر لیگ کے حوالے سے گلوکار علی ظفر نے اپنا گانا ’میلہ لوٹ لیا ‘ کی ویڈیو جاری کردیا۔

گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے لیے گیت ‘میلہ لوٹ لیا‘ جاری کردیا ہے جسے انہوں نے خود گایا ہےجبکہ گانے کے ٹیزر نے ریلیز سے قبل ہی دھوم مچادی تھی۔

اس گیت میں نہ صرف مداحوں کی ڈانس ویڈیوز شامل کی گئی ہیں بلکہ خود بھی علی ظفر نے پرفارم کیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن 5 کا آفیشل کا گانا ’تیار ہیں‘ کسی ایک گلوکار نے نہیں بلکہ علی عظمت، عاصم اظہر، عارف لوہار اورہارون جیسے بڑے گلوکاروں نے مل کر گایا۔

عوام کو اس گانے سے بہت زیادہ توقعات تھیں لیکن بدقسمتی سے یہ گانا بھی عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اترا اورشائقین نے نہ صرف اس گانے کو مسترد کردیا بلکہ اس پر بے تحاشہ تنقید بھی کی گئی اور شائقین نے ایک بار پھرعلی ظفر سے پی ایس ایل کے لیے گانا بنانے کی فرمائش کی۔

یاد رہے کہ علی ظفر نے نئے گانے کے حوالے سے عوام کو ڈانس اسٹیپ بتاتے ہوئے اپنی ویڈیوز بھیجنے کی دعوت دی تھی جس پر نوجوان طبقے کی جانب سے انہیں بہت اچھا رسپانس ملا۔

ٹوئٹر پر ’’بھائی حاضر ہے ‘‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ بہت سی ویڈیوز اور پیغامات بھیجتے ہوئے سوشل میڈیاصارفین نے اپنی بھرپور دلچسپی ظاہرکی۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube