ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

علی ظفر نے کرکٹ سانگ ریلیز کرنے کی تاریخ بتادی

SAMAA | - Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 3 months ago

علی ظفر نے اپنے ويڈيو پيغام ميں نيا ترانہ ريليز کرنے کی تاریخ کا اعلان کرديا۔

علی ظفر نے اپنے ويڈيو بيان ميں عوام کے بھرپور ريسپانس پر شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہے وہ جلد نيا گانا ريليز کرديں گے ۔

علی ظفر نے بتایا کہ وہ کرکٹ کے حوالے سے اپنا نیا گانا یکم مارچ بروز اتوار کی شام میں ریلیز کریں گے ۔

اپنا گانا ريليز کرنے کے ليے پرُ جوش علی ظفر سماء سے گيت کی دھن پہلے ہی شيئر کرچکے ہيں ۔

دوسری جانب سول کورٹ ميں گلوکار علی ظفر کے گانے کی ریلیز روکنے کے ليے شہری نے درخواست دے دی ۔

درخواست میں لکھا گیا ہے کہ تیار ہو کے نام سے پی ایس ایل ترانہ ریلیز ہوچکا ترانے کے معاملے پر دو مايہ ناز گلوکاروں کے تنازع سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل سانگ ’تیار ہو‘کے سنگر علی عظمت کی جانب سے گانے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش کا الزام بھی لگايا تھا ۔

جواب ميں گلوکار علی ظفر نے بس اتنا کہا تھا کہ زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو بھائی حاضر ہے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube