Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

پی ایس ایل کا نیا گانا،علی ظفرکاایک اور پیغام آگیا

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2020 | Last Updated: 4 months ago

 

گلوکارعلی ظفر ان دنوں پوری دل جمعی کے ساتھ نئے گانے کی تیاری میں مصروف ہیں جو دراصل پی ایس ایل کے آفیشل سونگ سے مایوس کرکٹ شائقین کیلئے ایک تحفہ ہے۔

علی ظفر نے نئے گانے کے حوالے سے عوام کو ڈانس اسٹیپ بتاتے ہوئے اپنی ویڈیوز بھیجنے کی دعوت دی تھی جس پر نوجوان طبقے کی جانب سے انہیں بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔

ٹوئٹرپراپنے تازہ ویڈیو پیغام میں علی ظفر نے موصول ہونے والی ویڈیوز کی تعریف کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے کہا کہ آپ لوگ جو پرفارمنسز بھیج رہے ہیں،اس کیلئے ایک پپی ادھر، ایک پپی ادھرای میلز کے ذریعے جوڈانس آپ سب نے بھیجا اور ٹیلنٹ دکھایا اس کے کیا ہی کہنے۔

گلوکار نے انفرادی کے بجائے گروپ کی سطح پر بھیجی جانے والی ویڈیوز میں دلچسی ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک آئیڈیا ہے اگر آپ لوگ اپنے اسکول، کالجز یا یونیورسٹیزمیں میری بھیجی ہوئی بھنگڑا بیٹ پر سب مل کر ڈانس کریں اور ویڈیو بھیجیں تو اورمزا آئے گا۔

علی ظفر نے مزید بتایا کہ وہ اس مقصد کیلئے اپنے کالج بھی جارہے ہیں جہاں سب مل کر ڈانس کریں گے۔

ٹوئٹر پر ’’بھائی حاضر ہے ‘‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ بہت سی ویڈیوز اور پیغامات بھیجتے ہوئے سوشل میڈیاصارفین اپنی بھرپور دلچسپی ظاہرکررہے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن 5 کا آفیشل سانگ ’’ تیار ہیں ‘‘ شائقین کیلئے مایوسی کا باعث بناتھا۔ گانے کو جوش وخروش سے بالکل عاری قرار دینے کے ساتھ ساتھ صارفین نے پی سی بی انتظامیہ اور گلوکاروں کو بھی کڑے نشانے پر رکھا۔ بعد ازاں اسے گانے والوں میں شامل گلوکار علی عظمت نے نام لیے بغیر اس کا الزام علی ظفر پردھر دیا تھا۔

پہلے 3 سیزنزمیں اپنی دھاک بٹھانے والے علی ظفر نے اس کے جواب میں کچھ نہ کہتے ہوئے سوشل میڈیا پرفالورز کو ہیش ٹیگ ’’بھائی حاضرہے‘‘ کے ساتھ پیغام دیا کہ ’’بھائی آرہا ہے، تیار ہو؟‘‘ اس پیغام سے انہوں نے بتایا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے حوالے سے اپنا گانا جلد لارہے ہیں۔ گانے کے بول کاآغاز ’’ ہم جب نکلیں تو آندھی آتی ہے‘‘ سے ہوتا ہے۔

چوتھے ایڈیشن کے نغمے ’’کھیل دیوانوں کا‘‘ میں اداکار و گلوکار فواد خان کا ساتھ ینگ دیسی ریپر نے دیا جبکہ نغمہ شجاع حیدر نے تحریر کیا تھا جبکہ پہلے تینوں ایڈیشنز میں علی ظفر نے الگ الگ نغمے تحریر اور کمپوز کیے تھے اورگائے بھی خود ہی تھے۔

پی ایس ایل سیزن 5 کا آفیشل سانگ پاکستان کے 4 بڑے گلوکاروں نے تیار کیا ہے جن میں عارف لوہار، علی عظمت، ہارون اورعاصم اظہرشامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube