Sunday, July 5, 2020  | 13 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

علی ظفرکا کرکٹ سانگ تیار، ویڈیو کیلئےعوام کو دعوت

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago

Screen shot : PSL 2 Song

گلوکارعلی ظفر نے پی ايس ايل کے حوالے سے اپنا نیا گانا تیار کرلیا جبکہ انہوں نے گانے کی ویڈیو میں پاکستانی عوام کو شریک ہونے کی دعوت دے دی ۔

گزشتہ روز سماء سے خصوصی گفتگو میں گلوکار علی ظفر نے اپنے پی ایس ایل 5 کیلئے ذاتی طور پر گانا تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے گانے کے بول بھی گنگنائے تھے ۔

علی ظفر کے مطابق پی ایس ایل 5 کے گانے کے بول ہیں ” جب ہم نکلیں تو آندھی آتی ہے، “۔

گانے کی ویڈیو سے متعلق علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’ویڈیو کیلئے پاکستانی عوام کی مدد چاہیئے وہ کس طرح میں کل بتاؤں گا‘۔

تاہم اب اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر علی ظفر نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے گانا تیار کرلیا ہے تاہم انہوں نے گانے کی ویڈیو میں پاکستانی عوام کو شریک ہونے دعوت دی ہے ۔

علی ظفر نے ویڈیو میں ایک ڈانس کرکے دیکھایا اور کہا کہ آپ اکیلئے یا اپنے دوستوں کے ساتھ اس طرح ڈانس کریں اس کی ویڈیو بنائیں اور مجھے ای میل کریں ۔

اس سے قبل گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل 5کے لئے اپنے گانے کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا، ٹیزر میں ظفر علی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا نغمہ شائقین کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا نہیں کرسکا، آج بھی کرکٹ کے متوالے علی ظفر کے پی ایس ایل ٹو کے نغمے کو ہی سب سے بہترین نغمہ قرار دے رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube