ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

علی ظفر کے نغمہ بنانے پر عاصم اظہر کا ردعمل

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

رواں برس پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا نغمہ شائقین کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا نہیں کرسکا، آج بھی کرکٹ کے متوالے علی ظفر کے پی ایس ایل ٹو کے نغمے کو ہی سب سے بہترین نغمہ قرار دے رہے ہیں۔

گزشتہ روز علی ظفر نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پی ایس ایل کا نیا گانا بنانے کا عندیہ دیا جس پر عاصم اظہر سے سوشل میڈیا صارف کی طرف سے سوال کیا گیا کہ کیا علی ظفر کا نئے گانے کا اعلان آپ کے لئے ناگوار ہے جس پر عاصم اظہر نے کہا کہ وہ علی ظفر کے ساتھ ہیں وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کے سینئر ہیں۔

عاصم اظہر نے کہا کہ ہمارا یہی مسئلہ ہے کہ ہم آپس میں ہی بٹے ہوئے ہیں ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

گلوکار کے ردعمل پر اداکار فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی نے گلوکار عاصم اظہر کے علی ظفر کے پی ایس ایل کے نئے گانے پر مثبت جواب کی تعریف کی ہے۔

یاد رہے کہ گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل 5کے لئے اپنے گانے کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا، ٹیزر میں ظفر علی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube