Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فلم’’جناح‘‘کےڈائریکٹرجمیل دہلوی پاکستان میں نئےپراجیکٹ کیلئےتیار

SAMAA | - Posted: Feb 21, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 21, 2020 | Last Updated: 7 months ago

سال 2020 میں پاکستان فلم انڈسٹری شائقین کیلئے بہت سی فلمیں لارہی ہے لیکن خاص بات برطانوی ڈائریکٹراور تخلیق کارجمیل دہلوی کی فلم ہے۔

جمیل دہلوی نہایت پروفیشنل اور کامیاب فلم ساز ہیں جن کے کریڈٹ پر تمام کامیاب فلمیں ہیں۔ سال 1998 میں قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی پرتاریخ ساز فلم ’’جناح ‘‘ بنانے کے بعد پاکستانی سینما کیلئے ان کا ایک اور پروجیکٹ شروع ہونے کو ہے۔

اس نئی فلم کے حوالے سے میڈیا میں کافی عرصہ سے خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن کاسٹ اور کسی حد تک فلم کا موضوع بھی پہلی بار سامنے آیا ہے۔

سماء ڈیجیٹل کو ذرائع کے حوالے سے علم ہوا کہ فلم کراچی میں بنائی جارہی ہے جس کا نام مچھیرا رکھا گیا ہے، کاسٹ میں شبیر جان ، سینیئر اداکارہ سکینہ سموں، شمعون عباسی، شہریارمنور اور دیگرشامل ہیں۔

جمیل دہلوی کی جانب سے تمام اداکاروں کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے کہ وہ فلم کی کہانی کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات فراہم نہیں کریں گے۔

سماء ڈیجیٹل کی جانب سے شہریارمنور کی منیجرسے رابطہ کرنے پران کا کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے فی الحال کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔

سینیئراداکارہ سکینہ سموں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کچھ نہیں بتا سکتی، آپ کو کچھ دنوں میں تفصیلات کا علم ہوجائے گا۔

کم و بیش یہی بات شمعون عباسی نے بھی کہی، ان کا کہنا تھا کہ فلم کی تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں۔

اداکار شبیرجان نے کہا کہ فلم کے حوالے سے میری بات ضرور ہوئی تھی لیکن ابھی کچھ بھی فائنل نہیں ہوا کیونکہ شوٹنگ کینسل ہوگئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز مارچ 2020 میں ہوگا۔

جمیل دہلوی کی معروف فلموں میں دی بلڈ آف حسین (1980 ) ، بورن آف فائر (1987) ، امیکیولیٹ کنسیپشن (1992) ، پیشن ان دی ڈیزرٹ (1997) ، جناح (1998) ، انفنیٹ جسٹس (2007) ، گاڈفارسیکن (2010) ، سیون لکی گاڈز (2013) اور بلڈ منی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube