Wednesday, October 21, 2020  | 3 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ڈرامہ’’عہدِوفا‘‘پر پابندی کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 17, 2020 | Last Updated: 8 months ago

لاہور ہائیکورٹ نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی پروڈکشن میں تیار کردہ ڈرامے ’’ عہد وفا ‘‘ پرپابندی عائد کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

درخواست محمد ذیشان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عہدِوفا میں سیاستدانوں اور میڈیا کی کردار کشی کی جا رہی ہے جس سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر جا رہا ہے.

درخواست کے متن کےمطابق ڈرامے میں سیاستدان ، میڈیا ،،بیوروکریسی اورفوج کا کردار دکھایا جا رہا ہے۔ ریاست کے 4 ستون ظاہر کئے گئے ہیں لیکن عدلیہ کی جگہ فوج کا کردار دکھایا گیا۔عدالت ڈرامہ عہد وفا پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے درخواست کو بینچ کے روبرو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈرامہ ’’عہد وفا ‘‘ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی پیشکش اورلارنس کالج مری میں گہری دوستی کے بندھن میں بندھنے والے 4 دوستوں کی کہانی ہے۔ڈرامے کے لکھاری مصطفیٰ آفریدی اور ہدایتکار سیفی حسن ہیں۔

کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبر کے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube