ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ارمینا خان نےزندگی کےنئے سفرکا آغازکردیا

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago

معروف اداکارہ اورماڈل ارمینا خان نے گزشتہ روز ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر زندگی کے نئے سفرکا آغاز کردیا۔

تقریبا 6 ماہ قبل انسٹا گرام پر شادی کا جوڑا شیئر کرنے والی ارمینا کی شادی برطانوی نژاد فیصل خان سے ہوئی ہے۔

ارمینا نے انسٹا گرام پر پوسٹ میں لکھا ’’ میرے شوہر فیصل خان سے ملیں، ہمارا تعلق آفیشل ہے‘‘۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ شادی کے حوالے سے بعد میں ایک تقریب کا انعقاد کریں گے۔ ارمینا نے پنی پوسٹ میں مداحوں کی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ویلنٹائنز ڈے کی مبارکباد بھی دی۔

انسٹا پوسٹ سے یہ واضح نہیں ہورہا کہ ارمینا رانا خان کا نکاح کب ہوا تاہم اپنے مداحوں کو انہوں نے ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر اس خوشخبری میں شریک کیا ہے۔

ارمینا نے فیصل خان کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان انسٹا گرام پر جولائی 2017 میں کی جانے والی ایک پوسٹ میں کیاتھا۔

اداکارہ نے کیوبا میں ساحل سمندر پرمنگنی کی انگوٹھی پہنی تھی۔ مداحوں کو اس حوالے سے بتاتے ہوئے ارمینا نے لکھا تھا کہ ’’جب دنیا میں سب چیزیں درست ہو رہی ہوں تو میں اپنے ’’مسٹر رائٹ‘‘ کو آپ کے سامنے پیش کر رہی ہوں ‘‘ ۔

کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو کے دوران برطانوی نژاد منگیتر سے متعلق بتاتے ہوئے ارمینا کا کہنا تھا کہ فیصل میرے عزیز بھی ہیں اور میں انہیں شروع سے جانتی ہوں۔ بچپن میں ہم دونوں ہی بہت پریشان کن تھے لیکن مجھے یاد ہے جب فیصل کینیڈا آئے تھے اور ہم نے شطرنج اور کارڈ گیمز کھیلے۔ مجھے یہ تو یاد نہیں کہ ہم دونوں نے کب ایک دوسرے کو پسند کرنا شروع کیا لیکن فیصل ہمیشہ سے میرے لیے تھے۔ مانچسٹر میں یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران مجھےاحساس ہوا کہ یہی ایک شخص تھا جس نے ہمیشہ میری مدد کی۔ میں اداس ہوتی تو رونے کیلئے فیصل کا کندھا تھا ، جلد ہی یہ رشتہ دوستی سے بڑھ گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube