Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

آئی ٹوآئی فیم طاہرشاہ کا نیا گانا سننے کیلئےتیاررہیں

SAMAA | - Posted: Feb 14, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 14, 2020 | Last Updated: 7 months ago

آئی ٹو آئی اور اینجل نامی گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار طاہر شاہ اپنے مداحوں کیلئے آئندہ ماہ کچھ نیا لا رہے ہیں۔

اپنی منفرد گلوکاری کے باعث مشہور ہونےوالے طاہرشاہ نے دسمبر2019 کے اختتام میں کی جانے والی ٹویٹ سے بتایا تھا کہ ان کا تازہ گانا بہت جلد آرہا ہے۔

تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد اپنی تازہ تویٹ میں طاہر شاہ نے گانے کی پہلی جھلک دکھائی ہے جو کہ کوئی ویڈیو نہیں بلکہ دل کی شکل کی ایک تصویر ہے۔

ان کے نئے گانے کا نام ’’فرسٹ لک ‘‘ ہے جسے آئندہ ماہ 14 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ طاہر شاہ نے 2013 میں ’’آئی ٹو آئی‘‘ گانے سے شہرت پائی تھی۔ جبکہ 2016 میں ان کے گانے ’’اینجل‘‘ نے بھی دھوم مچادی تھی۔

طاہر شاہ کے گانے اینجل کو ایریزونا میں ہونے والے ایپکس شارٹ فلم اینڈ میوزک ویڈیو فیسٹیول میں ایپکس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہے کہ ان دونوں گانوں کی شاعری اور طاہر شاہ کے ویڈیو بنانے کے انداز پر انہیں خاص تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ، اس کے باوجود یہ دونوں گانے بیحد مقبول ہوئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube