Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

محسن عباس حیدر نے نئی فلم سائن کرلی

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 7 months ago

اداکارو گلوکار محسن عباس حیدرنے نئی فلم ’ونس اپون اے ٹائم ان کراچی‘سائن کرلی۔

محسن عباس حیدر نے فلم سائن کرنے کی خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی، اس فلم میں محسن عباس مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کو ہدایت کار ابوعلیحہ ڈائریکٹ کریں گے جب کہ علی معین نے فلم کا اسکرپٹ تحریر کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ اس فلم میں تفریح کے ساتھ لوگوں کو معاشرتی پیغام بھی دیا گیا ہے اس کے علاوہ معاشرے کی تلخیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ اور ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے تفصیلات فی الحال منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔

محسن عباس حیدر ان دنوں ہم ٹی وی کے ڈرامہ ’دیوار شب‘ میں اداکاری کے جوہر دیکھا رہے ہیں ، اس ڈرامے کی کاسٹ میں بشرا بشیر ،زارا نور عباس اور اسماء عباس بھی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube