ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کلبھوشن جادیواوربلوچستان پربننے والی فلم ’’ڈھائی چال‘‘ کاٹریلرجاری

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان میں پکڑے جانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو اور بلوچستان کے مسائل کواجاگر کرتی فلم ’’ڈھائی چال ‘‘ کا ٹریلز ریلیز کردیا گیا۔

گزشتہ کچھ عرصے سے مصالحہ فلموں سے ہٹ کرمقصدیت پرمبنی فلمیں بنانے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے، نوجوان فلمساز ایسے موضوعات سامنے لا رہے ہیں جن سے معاشرے میں ایک نئی سوچ کی راہ ہموار کرنے میں مدد مل سکے۔ ڈھائی چال بھی ایسی ہی ایک فلم ہےجس میں معدنی وسائل سے مالا مال پاکستان کے اس پسماندہ صوبے کے مسائل کو اجاگر کرنے کا بیڑہ اٹھایا گیا ہے ۔

ایک منٹ 16 سیکنڈز کے ٹیزر میں بھارتی جاسوس کو بلوچستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پروڈیوسر عرفان اشرف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بھارت کے جھوٹے بیانیے ’’ بارڈ آف بلڈ‘‘ کا براہ راست جواب ہے۔بھارت فلم انڈسٹری کے ذریعے دنیا کو گمراہ کرتا ہے اور اب میں دنیا کو بھارت کا بدصورت چہرہ دکھانے کیلئے تیار ہوں ‘‘۔

فلم میں شمعون عباسی نے بلوچستان سے پکڑے جانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کردار نبھایا ہے۔ ان کے مقابل اداکارہ عائشہ عمرہیں جوبلوچستان کی مقامی اورنڈرصحافی کے روپ میں نظرآئیں گی۔ اس کے علاوہ ہمایوں اشرف اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکاربھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

فلم کی کہانی فرحین چوہدری نے لکھی ہے ، پروڈیوسرڈاکٹرعرفان اشرف ہیں جبکہ اس کی ڈائریکشن تیمور شیرازی نے دی ہیں۔ فلم رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شمعون عباسی اور عائشہ عمر سے خصوصی بات چیت

فلم کی شوٹنگ کے دوران سماء ڈیجیٹل نے مرکزی کرداروں شمعون عباسی اور عائشہ عمر سے خصوصی بات چیت کی تھی۔

فلم کے منفرد نام سے متعلق استفسار پرشمعون عباسی کا کہناتھا کہ شطرنج میں گھوڑا ڈھائی چال چلتا ہے جسے روکا نہیں جاسکتا۔۔وزیر اورہاتھی کے بعد اہم مہرے اور 3 سپاہیوں کے متبادل سمجھے جانے والے گھوڑے کی خوبی ہوتی ہے کہ کھیلنے والا چاہے تو گھوڑے کو جمپ کرا سکتا ہے اور یہ ایک چال میں ڈھائی قدم کی پیش قدمی کرسکتا ہے۔ اسی ڈھائی قدم پر فلم کا نام ’’ڈھائی چال ‘‘ رکھاگیا ہے ۔

فلم کی کہانی سے متعلق بات کرتے ہوئے شمعون عباسی نے بتایا تھا کہ کہانی اس وقت کے دوران گھومتی ہے جب کلبھوشن یادیو ایک کاروباری شخص کے روپ میں بلوچستان میں موجود تھا، پھر اس نے سی پیک سمیت چند اہم ترین منصوبوں کوغیر مستحکم کرنے کے آپریشنز کا چارج سنبھالا۔فلم میں پولیس اکیڈمیوں اور وزراء پر حملے بھی اجاگر کیے گئے گئے جو اس خطے میں امن لانے کیلئے سخت محنت کر رہے تھے۔ بلوچستان میں قیام امن کیلئے بہت سے لوگ تکلیفیں برداشت کرتے اور قربانیاں دیتے آئے ہیں۔ ڈھائی چال اس عرصے پربھی محیط ہے جب لوگ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سخت جدوجہد کررہے تھے۔

فلم میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی صحافی (عائشہ عمر) اور کلبھوشن کا آپس میں کیا تعلق دکھایا گیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں شمعون نے بتایا کہ ان دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہوجاتا ہے اور پھرکہانی ظاہرہوجاتی ہے۔

سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئےاداکارہ عائشہ عمرکا کہنا تھاکہ فلم کی کہانی بلوچستان سے متعلق ہے جس میں بیرونی مداخلت اور یہاں کے عوام کی جانب سے خطے میں امن بحال کرنے کے لئے دی جانے والی قربانیوں اورمشکل دور سے گزرنے کا احوال ہے۔فلم میں میرا کردارایک صحافی کا ہے جوکوشش کرتی ہے کہ لوگوں کواس خطے کی صحیح تصویر دکھا سکے۔

عائشہ عمرکا مزید کہنا تھا کہ فلم کی کہانی خالص اوراصلی ہے جس میں سب لوگ بہت صاف نیت کے ساتھ دل سے کام کررہے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر ڈاکٹرعرفان گزشتہ 15 سال سے اس خطے میں کام کررہے ہیں اور ایک اینکر بھی ہیں۔ کوئی اس بات کو اجاگر نہیں کرنا چاہتا کہ بلوچستان میں کیا ہورہا ہے لیکن ڈاکٹرعرفان نے وہاں تعلیم حاصل کی، وہ ان مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے حقیقی تصویر پیش کرنا چاہتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube