Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

مشہور زمانہ ڈرامہ’ان کہی‘جلد تھیٹر میں پیش کیاجائیگا

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 6, 2020 | Last Updated: 9 months ago

ڈرامہ ان کہی 1982 میں پی ٹی وی پر نشرکیاگیاتھا

پاکستان ٹیلی وژن کا شہرہ آفاق ڈرامہ’ان کہی ‘تھیٹر کی زینت بننے جا رہا ہے ۔

کراچی آرٹس کانسل میں ڈرامہ نگار حسینہ معین، اداکار ساجد حسن اور تھیٹر ڈائریکٹر داور محمود نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشہور زمانہ ڈرامہ ان کہی کو تھیٹر میں پیش کرنے کا اعلان کیا ۔

کاپی کیٹس پروڈکشن کے بینر تلے مقبول ڈرامے’ان کہی ‘کی کہانی کو ہدایتکار داور محمود ایک نئے انداز کے ساتھ تھیٹر پر پیش کرنے جارہے ہیں ۔

رائٹر حسینہ معین کا کہنا تھا کہ یہ میرا اسٹیج کے لیے پہلا شو ہوگا، ان کہی میرے لیے بہت اہم ہے اسے میں نے کسی کو نہیں دیا انڈیا تک نے فلم کے لیے مانگا تھا مگر میں نے منع کردیا۔

حسینہ معین نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ان کہی کی شروعات ہوئی ، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہو گی کہ یہ ڈرامہ تھیٹر کی صورت میں بھی کامیاب رہے۔

اس موقع پر اداکار ساجد حسن کا کہنا تھا کہ حسینہ آپا سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے رائٹرز کو بھلاتے جارہے ہیں، مجھے افسوس ہے کہ ہم حسینہ آپا جیسے لوگوں کو آگے لے کر نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم مجبور ہیں کہ ہم حسینہ آپا کے کرداروں کو دوبارہ لے کر آرہے ہیں تاہم حسینہ آپا کی فراخدلی ہے کہ انہوں نے اجازت دی۔

ڈرامہ میں ثنا ( شہناز شیخ ) کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ سوچا نہیں تھا کہ حسینہ معین کے ڈرامے کو تھیٹر میں پیش کروں گی، میں نے اس سے پہلے تھیٹر کبھی نہیں کیا، بہت نروس ہوں اس وقت اور خوش بھی ہوں تاہم اُمید ہے کہ میں جو بھی کروں اچھا کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ حسینہ آپا کی کی ہیروئن ثناء کے کردار سے انصاف کر سکوں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض داور محمود دینگے جبکہ اس ڈرامے کو 15مارچ کو کراچی آرٹس کونسل کے تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ڈرامہ ’ان کہی‘ 1982 میں پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا جس کی تحریر حسینہ معین نے کی تھی جبکہ اس کے ہدایتکار شعیب منصور اور محسن علی تھے۔

اس ڈرامے نے اس قدر مقبولیت حاصل کی تھی کہ آج کئی دہائی گزرجانے کے بعد بھی شائقین اس ڈرامے کو یاد کرتے ہیں ، ڈرامہ کی کاسٹ میں جاوید شیخ ،بہروز سبزواری ، بددر خلیل ، شہناز شیخ ، قاضی واجد ، جمشید انصاری اور سیلم ناصر شامل تھے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube