ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ہر دل عزیز کتے کو اغوا کر کے بیچ دیا گیا

SAMAA | - Posted: Feb 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago

معروف ناول پر بنی ہالی ووڈ کی فلم دی کال آف دی وائلڈ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے کتے کی گرد گھومتی ہے، جسے اغوا کار اغوا کرکے دور علاقے میں لے جا کر بیچ دیتے ہیں۔ فلم کے خوبصورت مناظر اور کتے کی زندگی میں پیش آنے والے حیرت انگیز واقعات آپ کو شروع سے آخر سے اسکرین کے سامنے سے ہلنے نہیں دیں گے۔

فلم میں بک نامی کتے کے ساتھ اس میں مرکزی کردار معروف ایوارڈ یافتہ اداکار ہیریسن فورڈ نے ادا کیا ہے، جنہوں نے ایک بار پھر اپنی لازوال اداکاری سے کردار کو امر بنا دیا۔ لیجنڈ اداکاری ہیریسن فورڈ اس فلم میں ایک لمبے عرصے بعد نظر آرہے ہیں، جو جان تھورنٹن کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔

پروڈکشن ہاؤس ٹوینٹیتھ فوکس سنچری نے 1903 میں تخلیق کی جانے والی کلاسیکی ناول جیک لندن ٹیل کو فلمی شکل میں ڈھالا ہے جو کال آف دی وائلڈ کی صورت بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔

فلم کے ہدایت کار بلاک بسٹر فلم دی کروڈز کے ہدایت کار کرس اسینڈرز ہیں، جب کہ فلم لوگن کا اسکرپٹ لکھنے والے مائیکل گرین اس فلم کے اسکرپٹ رائٹر ہیں۔ واضح رہے کہ جیک لندن ٹیل سے ماخوذ گزشتہ فلموں میں اداکار کلارک گیبل اور چارلٹن ہسٹن نے تھورنٹن کا کردار ادا کیا تھا۔

فلم کی دنیا بھر میں نمائش رواں سال 21 فروری کو کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube