ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کیاخوب تیری خدائی ہے،یمنیٰ زیدی کی ایک اورنظم وائرل

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago

انسٹاگرام پرنظم’’مُحبتِ خدا‘‘کی ویڈیو وائرل

باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی کا ایک اور ٹیلنٹ نکھرکرسامنے آرہا ہے اور وہ ہے شاعری، مختصرنظموں میں یمنیٰ اللہ سے اپنی محبت کا اظہار بخوبی کرتی ہیں۔

انسٹا گرام پراپنے خیالات کو شاعری میں ڈھال کر شیئر کرنے والی یمنیٰ نے اس بار ’’محبتِ خُدا‘‘ کے عنوان سے اپنی نظم دھیمے لہجے میں پڑھ کر سنا رہی ہیں۔

انسٹا پراپنی پوسٹ میں یمنیٰ نے لکھا ’’مُحبتِ خُدا‘‘ میرے خیالات شاعری کی شکل میں۔

کیا خوب تیری خدائی ہے

محبت آپ سکھا کر بھجوائی ہے

ہم اس دنیا میں دل لگائیں کیسے

دل پر پہلے سے تیری مہر لگ کرآئی ہے

کسی کو محبوب ملا، صنم ملا، دنیا کی چاہتیں بھی

مجھے تو تُو ملا کیا رشک کروں

کیا قسمت میں نے پائی ہے

اس سے قبل بھی یمنیٰ نے خوبصورت سی نظم پڑھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’ اس بات کا ہمیشہ یقین رکھیں کہ کوئی بھی کام اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوتا ہے، یہی وہ یقین ہے جو اللہ پر آپ کے ایمان کو مضبوط کرتا ہے‘‘۔

یمنیٰ کا شمارانڈسٹری کی انتہائی بااخلاق اورہنس مکھ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کے معروف ڈراموں میں خوشی ایک روگ، میری دلاری، دِل محلے کی حویلی، رشتے کچھ ادھورے سے، موسم ، گزارش، کانچ کی گڑیا، پنجرہ، معصوم ، ذرا یاد کر شامل ہیں۔

حالیہ ڈرام سیریل ’’ عشق زہے نصیب ‘‘ میں بھی ان کا کردار بیحد پسند کیاجا رہا ہے، یمنیٰ کے علاوہ اس ڈرامے میں اداکار زاہد احمد اور سونیا حسین مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

یمنیٰ کا نیا پراجیکٹ اداکاربلال اشرف کے ساتھ ڈرامہ ’’پیار کے صدقے ‘‘ ہے جس میں وہ قدرے بیوقوف اور چلبلی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

تصاویر اور ویڈیو: یمنیٰ زیدی انسٹا گرام

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube