شان شاہد کی فلم ضرار کا ایکشن سے بھر پور نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
شان شاہد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ضرار کا 34 سیکنڈ پر مبنی نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔
مختصر ٹیزر کے آغاز میں لیجنڈ اداکار ندیم کو دکھایا گیا ہے تاہم ٹیزر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے۔
ٹیزر میں فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم بتایا گیا ہے کہ فلم کو اسی سال ریلیز کردیا جائے گا۔
#Zarrar #ZarrarTheFilm #ShaanShahid #JehanFilms #BleedGreen 2020 pic.twitter.com/4ZAKncOhAP
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) January 27, 2020
ضرار‘ کی کہانی بھی خود شان نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات بھی انہوں نے خود ہی دی ہیں اور فلم میں اہم کردار بھی ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
ان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم، نیر اعجاز اور کرن ملک جیسے اداکار شامل ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کو رواں برس ہی ریلیز کیا جائے گا۔