ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سجل اور احد کیلئے نیا اعزاز کیا؟

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago
فائل فوٹو

شوبز کی مشہور جوڑی سجل اور احد کو پیسا ایوارڈز کیلئے نامزد کردیا گیا ہے۔

پاکستان انٹرنینشل اسکرین ایوارڈز ( پیسا) کی جانب سے مزید نامزدگیا سامنے آگئیں۔ سال 2020 کیلئے اداکارہ سجل اور اداکار احد کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے۔

پیسا 2020 ایوارڈز میں سجل علی کو بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جب کہ احد رضا کو بہترین اداکار کی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اداکارہ حرا مانی کو بھی پیسا ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

پیسا ایوارڈز کی تقریب رواں سال فروری میں دبئی میں منعقد ہوگی۔ حرا مانی کو ڈرامہ “دو بول” میں شاندار اداکاری پر اس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا۔ ڈرامے میں حرا کے مقابل عفان وحید نے مرکزی کردار نبھایا۔

ڈرامہ دو بول رومانوی کہانی پر مبنی تھا جس میں حرا مانی نے امیر گھر کی لڑکی، جب کہ عفان نے ان کے گھر کے ملازم کا کردار ادا کیا تھا، جب کہ پاکستان میں پسند کئے جانے والے ڈرامے میرے پاس تم ہو میں بھی جلوہ حرا مانی نے ہانیہ نامی ٹیچر کا کردار ادا کیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں شوبز سیلبریٹز کو ڈرامہ سیریل آنگن میں بہترین اداکاری پر اس ایوارڈ کیلئے چنا گیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی اور ان کے منگیتر و اداکار احد رضا میر کا شمار ٹی وی اسکرین کی پسندیدہ جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

سجل اور احد نے سال 2017 میں ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت حاصل کی، جس کے بعد دونوں ایک ساتھ دوبارہ آنگن اسکرین پر نظر آئے۔

سجل اور احد نے گزشتہ برس 6 جون کو سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی خوشخبری بھی دی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube