ورلڈ اکنامک فورم میں شرمین عبید اوردپیکا پڈوکون کی ملاقات

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 1 year ago

اکیڈمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے حال ہی میں سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی ورلڈ اکنامک فورم 2020 میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹا گرام پرشیئرکی جانے والی تصویرمیں فلم سیونگ فیس کی ڈائریکٹرنے لکھا ’’ فنکاروں پراخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے‘‘ ۔

شرمین نے تیزاب گردی سے متاثرہ عورتوں کی زندگی پر بنائی جانے والی دپیکا کی نئی فلم ’’چھپک ‘‘ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ چھپک نے درد میں مبتلا عورتوں کو دیکھنے کا انداز ہی بدل دیا۔ دپیکا آپ ہیرو ہیں۔

فلم لکشمی نامی ایک نوجوان لڑکی کی سچی کہانی پر مبنی ہے جس کے شادی سے انکار کرنے پراس پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا۔ لکشمی نے اس کے بعد بھی ہمت نہ ہارتے ہوئے اپنی جدو جہد جاری رکھی۔

لکشمی کا کردارادا کرنے والی دپیکا یہ فلم سائن کرنے کے بعد سے ہی بھارت مییں تیزاب سے ماتاثرہ لڑکیوں کے حق کیلئے آواز اٹھاتے خواتین میں ان کے حقوق سے متعلق شعور پیدا کرنے کیلئے آواز اٹھا رہی ہیں۔

شرمین عبید چنائے سال 2012 میں اپنی دستاویز فلم ’’سیونگ فیس ‘‘ کیلئے آسکر ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں، جو چھپک طرح تیزاب گردی کے موضوع پر مبنی تھی۔فلم نے اسی سال ایمی ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ شرمین عبید کو ان کی ڈاکیومینٹری ’’ آگرل اِن دا ریور‘‘ کیلئے اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube