Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

میرے پاس تم ہوکیلئےکراچی کی مارکیٹیں بند نہیں ہونگی

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 2 years ago

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط سینما گھروں میں دیکھنے کیلئے تقریبا تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ آخری قسط کی وجہ سے ہفتہ 25 جنوری کو کراچی کا طارق روڈ بند ہوگا، لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے۔

گزشتہ روز 24 مارچ کو سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن خوب وائرل ہوا جس میں لکھا تھا کہ ’’مشہور ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کے باعث 25 جنوری (ہفتہ) کو تمام بازار بند ہوجائیں گے‘‘۔

تاہم تاجران ایکشن کمیٹی کے سربراہ اسد امین نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ’’یہ مضحکہ خیز ہے، ایسی باتوں کاہمارے بازاروں سے کیا لینا دینا ہے؟‘‘۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کے پاس سر کھجانے کیلئے بھی شاید ہی وقت ہوتا ہو،آپ کو لگتا ہے کہ ہم ڈرامہ کی ریلیز سے پریشان ہیں؟۔

خلیل الرحمان قمر کے تحریرکردہ اس ڈرامہ سیریل کی آخری قسط 2 گھنٹے طویل ہوگی جو ملک بھر میں 25 جنوری کی شب 8 بجے ٹی وی اسکرین اور سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔اس کے علاوہ اسے خصوصی طور پر اے آر وائی زیپ پربھی دیکھا جاسکے گا۔

بڑی اسکرین پر یہ ڈراما دیکھنے کے خواہشمند افراد کو بتاتے چلیں کہ سنیپیکس کراچی ، حیدرآباد ، فیصل آباد اور گجرات میں یہ ڈراما دیکھنے کیلئے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

لاہورکے سینیپیکس پیکجزمال میں رات 10 بج کر 45 منٹ والے شوکیلئے 40 نشستیں باقی ہیں ، راولپنڈی کے جناح پارک میں 30، اسلام آباد کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 22 جبکہ گوجرانوالہ کے کنگز مال میں 50 سے 55 نشستیں دستیاب ہیں۔

کراچی کا ایٹریم سنیما مکمل طور پر بک ہے جبکہ نیوپلیکس سنیما کے ڈی ایچ اے اور عسکری 4 برانچز میں کچھ نشستیں باقی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube