Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے 5اختتامی تُکے

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 23, 2020 | Last Updated: 8 months ago

مقبولیت کی حدوں کو چھونے والے ڈرامہ سیریل ‘‘میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط ہفتہ 25 جنوری کو آن ائرہوگی۔ہر کوئی خیال کے گھوڑے دوڑانے میں مصروف ہے کہ انجام کیا ہوگا؟ کچھ کا ماننا ہے کہ مہوش کو اس کی بیوفائی کی سزا ملے گی تو بیشتر ہیپی اینڈنگ کے منتظر ہیں جو کہ ناممکن ہی سمجھیں۔

اس ڈرامے کے موضوع سے معاشرے کے مختلف طبقوں میں جس بحث کا آغاز ہوچکا ہے، اس کی گونج شاید بہت دنوں تک رہے گی۔
معاشرے کا ایک طبقہ اس ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر کے عورت سے متعلق خیالات کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ان سے نظریاتی اختلاف رکھتا ہے ،اسی وجہ سے انہیں بہت سے حلقوں سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے، گو کہ خلیل الرحمان قمر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ عورت کو مرد سے بہترسمجھتے ہیں لیکن الفاظ کا چناؤ کہیں نہ کہیں ان کیلئے مشکل کھڑی کردیتا ہے۔

چونکہ خلیل الرحمان قمراس ڈرامے کو شروع سے لیکر آخر تک ذرا فلسفیانہ انداز میں لے کرچلے ہیں تو ہو ہی نہیں سکتا کہ اس کا اختتام عام سا ہو۔ ہم نے بھی ذرا سوچ بچار کر کے تجسس کا شکار ناظرین کیلئے اس ڈرامے کے 5 ممکنہ اختتام تحریر کیے۔ اگر تُکا لگ گیا تو کیا ہی کہنے۔

پہلا اختتام

دانش کو پسند کرنے والے ذرا دل تھام کر پڑھیں، آخر شرافت بھی کتنی اور کس حد تک دکھائی جائے؟ ہوسکتا ہے کہ مہوش کے بلاوے پر اپنے پرانے فلیٹ میں جانے والا دانش وہاں مہوش کی منتوں ترلوں سے تنگ آکر سوچے ’’نہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری‘‘۔ اس کے بعد پہلی گولی مہوش کو مارے اور دوسری اپنی کنپٹی پر ۔ ( جو افراد ڈرامے میں 2 قتل ہونے کے منتظر ہیں، لیں ہو گئے 2 قتل )۔

دوسرااختتام

بقول مصنف ’’ محبت میں بیوفائی نہیں ہوتی اور جہاں بیوفائی ہو وہاں محبت نہیں ہوتی ‘‘ تو خیال کے گھوڑے دوڑانے کے بعد ایک اختام یہ سمجھ میں آتا ہے کہ بیوفائی کرنے پر شہوار کی پرانی حیثیت (معمولی ملازمت، لنچ بکس، آفس وین میں پک اینڈ ڈراپ ) بحال کرنے والی اہلیہ ماہم آخری حربے میں اسے گھر سے نکال باہر کرے گی جس پرشہوار میاں ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہوئے مہوش کو قتل کرنے پہنچ جائیں گے اور ایسا کر گزرنے کے بعد سوچیں گے یہ میں نے کیا کیا؟ اور پھر خود کو بھی اسی پستول سے اوپر پہنچا دیں گے۔ (یہ بھی 2 قتل ہوگئے)۔

تیسرااختتام

ڈرامے کا موضوع ہی محبت اور بیوفائی ہے تو پھر محبت تو قربانی مانگتی ہے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ شہوارمہوش کو قتل کرے اور اسی وقت دانش وہاں پہنچ جائے۔ پہلے ممکنہ اقدام کی معافی مانگے اور پھرصدمے میں کھڑے شہوارکے پستول سے ہی اسے قتل کردے۔

چوتھا اختتام

چوتھا اور سب سے عام اختتام جو کہ سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہے، یہ ہوسکتا ہے کہ شہوارکو فلیٹ میں بلا کر مہوش اسے قتل کردے اور دانش یہ الزام اپنے سرلے کر گردن جھکائے جیل چلا جائے۔ رہ گیا رومی تو اس کیلئے ہانیہ ٹیچر ہیں نا۔

پانچواں اختتام

ایک امکان یہ بھی ہے کہ پچھتاوے کا شکار مہوش خود اپنی ہی جان لے لے اور رومی، ہانیہ ٹیچر ہنسی خوشی اور دانش میاں کچھ ملی جلی کیفیت کے ساتھ زندگی بسر کرنے لگیں۔

میرے پاس تم ہوکا آخری پرومو، وہ نہیں ہوگا جو نظرآیا

اس سے قبل سوشل میڈیا پر ڈرامے کی آخری قسط کا پرومو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ آخری قسط میں دانش کی موت دکھائی جائےگی۔سماء ڈیجیٹل کی جانب سے ہمایوں سعید سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ڈرامے میں دانش کا قتل ہوجائے گا؟

ہمایوں کا کہنا تھا کہ پرومو بنایا ہی اس لیے جاتا ہے کہ ناظرین کو تجسس میں ڈالا جائے، اور ہم اس کوشش میں کامیاب رہے۔

ڈرامے میں دانش کے قتل سے متعلق سوال پر ہمایوں سعید نے انکشاف کیا تھا کہ ڈرامے کے 4 اختتام ہیں جن میں سے 2 فلمائے جا چکے ہیں جبکہ 2 کی شوٹنگ باقی ہے اور شائقین کا ردعمل دیکھتے ہوئے یہ 25 جنوری کو طے کیا جائے گا کہ کون سا اختتام دکھایا جائے ۔

ہمایوں سعید کی بات کو سنجیدہ مت لیجئے گا کیونکہ یقیناَ انہوں نے مذاق کیا تھا لیکن ہم نے ان کی اس بات پر 4 کے بجائے 5 ممکنہ اختتام آپ کیلئے بیان کردیے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

  1. عثمان افضل  January 24, 2020 8:53 am/ Reply

    میرے تکے کے مطابق دانش فلیٹ جائے گا لیکن پگهلے گا نہیں شہوار وہاں آئے گا اور دانش کو دیکهه کر مشتعل ہوجائے گا اور دانش کو گولی مارے گا جو مہوش اپنے اوپر کها لے گی اور دانش کے ہاتهوں میں دم توڑے گی اور عہاں دانش کی محبت جوش مارے گی مونٹی اور گارڈ پہنچ کر شہوار کو گرفت میں لے لیں گے اس آخری سین میں مہوش معافی مانگے گی محبت کا اقرار کرے گی اور دانش کو ہانیہ سے شادی کرنے کا کہے گی اور پهر دم توڑ دے گی اس اختتام پر یقینا لکهتے ہوئے میرے بهی ہاتهه کانپ رہے ہیں کیونکہ دانش شادی نہیں کرے گا اسکی محبت مکمل تهی مہوش کے ساتهه جس کی واپسی کے بعد کسی دوسری کی گنجائش نہیں کہ عمر کافی ہے یادوں کے سہارے اور رومی کو پالنے کے لیئے.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube