ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

مصری اداکارہ ماجدہ انتقال کرگئیں

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
یہ تصویر عرب میڈیا سے لی گئی ہے

مصر کی شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی سینیر اداکارہ ماجدہ انتقال کرگئیں۔

مصری ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق مصری اداکارہ ماجدہ کا انتقال 88 سال کی عمر میں ہوا۔ انتقال سے قبل وہ شدید علیل اور قاہرہ میں مقیم تھیں۔

یہ تصویر عرب میڈیا سے لی گئی ہے

اداکارہ ماجدہ کا اصل نام افاف اسباہی تھا۔ انہوں نے نوعمری سے ہی 1940 کی دہائی میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ سال 1990 کی دہائی کے وسط میں اپنی ریٹائرمنٹ تک مصر کے سینما پر چھائی رہیں۔

ماجدہ نے تین دہائیوں تک بڑی اسکرین پر راج کیا۔ اس دوران انہوں نے 60 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اپنی خوبصورت اداکاری کے باعث وہ مختلف حلقوں میں کئی ناموں سے اپنی شناخت رکھتی تھیں اور انہیں لیونگ لیجنڈ بھی کہا جاتا تھا۔

الجیریرا کی نامور انقلابی خاتون دجا میلا پر بننے والی فلم میں بھی ماجدہ نے لازوال کردار ادا کیا اور خوب شہرت کمائی۔ ماجدہ کو کوئین آف اسکرین بھی کہا جاتا ہے۔ ماجدہ کی بیٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

یہ تصویر عرب میڈیا سے لی گئی ہے

سال 1995 میں مصری خواتین فلم ایسوسی ایشن کی صدر بھی بنی۔ انہیں کئی ملکی اور غیر ملکی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube