ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ڈرامہ میرےپاس تم ہو، آخری قسط یوٹیوب پراپلوڈ نہیں ہوگی

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ڈرامہ “میرے پاس تم ہو” نے جہاں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کردیئے ہیں صرف ٹی وی ناطرین بلکہ یوٹیوب پر بھی ناظرین نے بڑی تعداد میں ڈرامہ کی ہر قسط کو دیکھا ہے ۔

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے ڈرامے کی آخری قسط اس ہفتے کے بجائے 25 جنوری کی شب 8 بجے گرینڈ فنالے طور پر پیش کیا جائے گا۔

تاہم نئی تفصیلات کے مطابق میرے پاس تم ہو کی آخری قسط یوٹیوب پر 25 جنوری کو اپ لوڈ نہیں کی جائیگی، اس سے قبل اب تک کی تمام اقساط اسی دن یوٹیوب اپ لوڈ کی جاتی تھی جس دن ڈرامہ آن ائر ہوتا تھا۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کی انتظامیہ نے سماء ڈیجیٹل کو تصدیق کی کہ ڈرامے کی آخری قسط یوٹیوب پر اسی دن اپ لوڈ نہیں کی جائیگی تاہم امکان ہے بعد میں اپ لوڈ کردیا جائے گا۔

آخری قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہے جبکہ ڈرامہ کی مقبولیت کے باعث آخری قسط ملک بھر کے بڑے سنیما گھروں کی زینت بنے گی اس ضمن میں ایڈوانس بکنگ کا آغاز بدھ کے روز سے شروع ہوا تھا اور اب تک 1.5 کروڑ سے زائد کی ایڈوانس بکنگ کرائی جاچکی ہے ۔

ڈرامہ کے رائٹر خلیل الرحمان قمر نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ  دو گھنٹے دورانیہ کی آخری قسط میں ایک فلم کا عنصر دیکھنے میں آئے گا کیونکہ میں بھی فلمیں لکھتا ہوں اور ڈرامے کے ہدایتکار ندیم بیگ بھی فلمیں بناتے ہیں ۔

چھوٹی سی عمر میں بڑے بڑے ڈائیلاگ بولنے والے رومی کے کردار کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ رومی دراصل خلیل الرحمان قمر ہے خلیل الرحمان بھی اس عمر میں ایسی ہی باتیں کرتا تھا ۔

ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید(دانش) ، عدنان صدیقی (شہوار) ، مہوش (عائزہ خان ) حرا مانی (ہانیہ ) سویرا ندیم (ماہم) شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube