Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فردوس جمال نے ماہرہ سے متعلق بیان کی وضاحت کردی

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 8 months ago

اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کر دی۔

انٹرٹیمنٹ پی کے کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار فردوس جمال نے کہا کہ ماہرہ خان کے ساتھ نہ میں نے کبھی کام کیا اور نہ کبھی ملاقات ہوئی لہذٰا مجھ سے جب ان کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے کہا ماہرہ خان اسٹار ہیں وہ بہترین ماڈل ہیں لیکن وہ اداکارہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری ذاتی طور پر کسی سے کوئی گرج نہیں ہے، میں نے بہت تکنیکی تبصرہ کیا تھا اگر ماہرہ خان کے پس منظر کو دیکھیں تو وہ ایک ماڈل ہیں اورماڈلنگ اور اداکاری میں فرق ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکاری اپنی شخصیت کی نفی پر مبنی ہوتی ہے جبکہ ماڈلنگ سیلف پروجیکشن ہے اور جب آپ اداکاری میں سیلف پروجیکشن لاتے ہیں توآپ اس کے بنیادی اصول کی نفی کر رہے ہوتے ہیں، اگر آپ سیلف پروجیکشن سے وابستہ ہیں تو آپ اداکاری کی خصوصیات کے دائرے سے ہٹ جاتے ہیں اس لیے میں نے کہا کہ وہ اچھی اداکارہ نہیں ہیں۔

فردوس جمال نے کہا پاکستان میں مشہور اسٹارز کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے لوگ انہیں دیکھنا چاہتے ہیں جن سے وہ پیار کرتے ہیں اور ماہرہ خان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس نجی ٹی وی کے مارننگ شومیں شریک فردوس جمال کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان ایک عام سی ماڈل ہیں، ان کی عمرایسی نہیں کہ وہ ہیروئن کا کردارادا کریں ۔ وہ اچھی اداکارہ نہیں ہیں اور ان کی عمر بھی زیادہ ہے۔ اس عمر میں ہیروئن کے بجائے ماں کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

فردوس جمال کے متنازع بیان پر شوبز حلقوں نے بھرپور آواز اٹھائی بعد ازاں ماہرہ کی جانب سے بھی اس حوالے سے بیان سامنے آیا تھا ۔

مزید پڑھیں: فردوس جمال کیلئے ماہرہ خان کا جواب

 تاہم ماہرہ کے بیان کے دو روز بعد گزشتہ روز پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور ایم ڈی پروڈکشن ہاؤس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مومنہ درید نے ماہرہ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے فردوس جمال کے ساتھ کسی قسم کا پروفیشنل تعلق نہ رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube