ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ڈرامہ’میرے پاس تم ہو‘سینمامیں 1.5کروڑ کی ایڈوانس بکنگ

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘کی آخری قسط دیکھنے کےلیے کراچی کے سینماگھروں میں ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔

ملک کے بڑے شہروں میں ایڈوانس بکنگ کا آغاز بدھ کے روز سے شروع ہوا تھا،عام طور پر ایڈوانس بکنگ کے حوالے سےکراچی کی بنسبت لاہور میں سستی دیکھی جاتی تاہم اس بار لاہور بھی اچھی پیش رفت دیکھنے میں آئی ۔

ڈرامے کی آخری 2 اقساط ملک کے بڑے سینما گھروں میں 25 جنوری کی شام 8 بجے تا 10 بجے تک دکھائی جائیں گی۔

باکس آفس ڈیٹیل کے مطابق جمعرات کاروبار کے اختتام پر 1.5 کروڑ تک کی ایڈوانس بکنگ کی جاچکی ہے،جس میں سب سے زیادہ ہ سینپیکس سینما میں ٹکٹوں کی فروخت ہوئی ،جبکہ فیصل آباد کے سنیپیکس سنیما کے تمام ٹکٹس ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں۔

ابھی ڈرامہ کو پیش کئے جانے میں 9 دن باقی ہیں اور یقیناً 25 جنوری تک ٹکٹوں کی فروخت میں مزید اضافہ ہوگا ۔

ڈرامے کی 2 اقساط کو سنے پیکس اور نیوپلیکس سینما میں بھی دکھایا جائے گا، سنیپیکس میں سلور ٹکٹ کی قیمت 450 روپے اور گولڈ ٹکٹ کی قیمت 700 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پیارے افضل اور ہم سفر ڈرامہ بھی سینما گھروں میں دکھائے جاچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube