ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

مہوش حیات کااشعارسےتنقید کرنےوالوں کوجواب

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تمغہ امتیاز حاصل کرنےکے بعد سے اداکارہ مہوش حیات کو سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن اداکارہ کو نفرت انگیز تبصروں سے نمٹنے کا ہنر خوب آتا ہے۔

حال ہی میں کسی کا نام لیے بغیر مہوش نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر ایسے افراد کو کرارا جواب دیا۔

اداکارہ نے معروف شاعر جگر مراد آبادی کے چند اشعار لکھ کر شاعری کی زبان میں بتا دیا کہ وہ خود پر بلاوجہ تنقید کرنے والوں سے پریشان نہیں۔

ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں
ہم سے زمانہ خود ہے، زمانے سے ہم نہیں
بےفائدہ عالم نہیں، بیکارغم نہیں
توفیق دے خُدا تو یہ نعمت بھی کم نہیں

پوسٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ میں ’’ یہ صرف شاعری نہیں ‘‘ لکھناغالباَ اسی بات کو ظاہر کررہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube