ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ٹھٹھرتی سردی میں عمران اشرف پرٹھنڈے پانی کی بارش

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

اداکار نے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئرکی

اسکرین دیکھنے والوں کو شاید ہی اندازہ ہوتا ہو کہ ان تک پہنچنے والی فلم یا ڈرامے میں کام کرنے والوں کو اس پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے کافی کچھ برداشت کرنا پڑا ہوگا جیسے کہ عمران اشرف کو نئے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران ٹھٹھرتی سردی میں ٹھنڈے پانی میں بھیگنا پڑا۔

اداکارنے اپنے ڈرامہ سیریل ’’مُشک ‘‘ کیلئے ایک سین شوٹ کرایا جس کیلئے انہیں کراچی میں جاری حالیہ شدید سردی کی لہر میں مصنوعی بارش کے ٹھنڈے ٹھار پانی سے گزرنا تھا۔

گزشتہ روز (16 جنوری ) کو عمران اشرف نے انسٹا گرام پر اس سین کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ یہ کل کی ٹھنڈ کا واقعہ ہے اور پانی بھی ٹھنڈا‘‘۔

عمران اشرف نے ڈرامے کے حوالے سے لکھا کہ مُشک کی تیاری زوروشور سے جاری ہے۔ ڈرامے کا نصف اسکرپٹ عمران اشرف نے تیار کیا ہے جو اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’’تعبیر‘‘ کا اسکرپٹ بھی تحریر کرچکے ہیں۔

مُشک کے ڈائریکٹر احسن طالش ہیں جبکہ عمران اشرف کے مقابل عروہ حسین مرکزی کردارادا کررہی ہیں۔

ٹی وی کے ساتھ ساتھ عمران اشرف بڑے پردے پربھی جلد نظر آئیں گے، ان کی پہلی فلم ’’دم مستم ‘‘ ہو جس کی ہدایتکارمحمد احتشام الدین ہیں اور اس کی کہانی ڈرامہ سیریل ’’بیلا پور کی ڈائن ‘‘ میں نیلو کا کردار ادا کرنے والی امر خان کی ہے جو فلم میں ہیروئن کا کردار بھی ادا کررہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube