ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فلم زندگی تماشا کے ہدایتکار کا وزیراعظم کےنام کھلا خط

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فلمساز سرمد کھوسٹ نے اپنی فلم ’زندگی تماشا‘کی ریلیز میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو کھلا خط لکھ دیا ۔

فلمساز سرمد کھوسٹ نے ٹوئٹر پر ایک کھلا خط لکھا جس میں انہوں نے صدر پاکستان، وزیر اعظم ، آرمی چیف ، چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراطلاعات کو مخاطب کیا ۔

انہوں نے لکھا کہ 24 جنوری کو ان کی فلم ’زندگی تماشا‘کی ریلیز مقرر کی گئی تھی تاہم 2.5 منٹ دورانیہ کے ٹریلر کو دیکھ کر مفروضوں کی بنیاد پر فلم کے مصنف ، پروڈیوسر اور میرے خلاف بھی ‘شکایت’ درج کی گئی ہے جبکہ فلم کو تینوں سنسر بورڈز نے پاس کردیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کا پابند شہری کی حیثیت سے اور پوری یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ فلم میں کوئی بھی ناگوار یا بدنیتی سین نہیں ہے، اس حوالے سے میں نے سنسر بورڈ کو ایک بار پھر فلم کا جائزہ لینے کی درخواست کی تھی تاہم انہوں نے ایک بار پھر فلم کو کچھ کٹوتیوں کے ساتھ کلیئر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی تشہیری مہم چل رہی ہیں اور اب فلم کی ریلیز سے محض ایک ہفتہ قبل کچھ گروپ کی جانب سے فلم کی ریلیز کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس بار وہ دباؤ ڈالنے والے حربے استعمال کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

خط میں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ آپ کے علم میں اس لئے لا رہا ہوں کہ نا صرف میری ٹیم اور مجھ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے بلکہ تواتر سے ہونے والے واقعات کی وجہ سے سسنر بورڈ کی ساخت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔

سرمد کھوسٹ کی ہدايتکاری ميں بننے والی اس فلم ميں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان جلوہ گر ہونگے۔

اندرون لاہور کی زندگی کے تلخ حقائق ،نشيب و فراز اور گلی محلوں میں بسنے والے عام کرداروں کے گرد گھومتی فلم ”زندگی تماشا” ميں روایتی موسیقی کو اچھوتے انداز میں پيش کيا گيا ہے۔

فلم نے ریلیز سے قبل ہی بوسان فلم فیسٹیول میں’کم جیسوئک‘ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

پنجاب کے مختلف علاقوں ميں عکسبند ہونے والی اس فلم کو دو زبانوں ميں ريليز کيا جارہا ہے جبکہ فلم زندگی تماشا کی نمائش 24 جنوری کو مقر کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube