ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

میرےپاس تم ہوکاآخری پرومو:وہ نہیں ہوگا جونظرآیا

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ڈرامہ میرے پاس تم ہو بالاآخر اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، طویل عرصے بعد ٹی وی پرمقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرنے والے اس ڈرامے کی آخری قسط 18 جنوری کو شیڈول تھی جو اب ہفتہ 25 جنوری کی شب 8 بجے سینما گھروں میں بھی دکھائی جائے گی۔

جہاں بہت سے شائقین اس حوالے سے مایوسی کا شکار ہیں کہ اپنے پسندیدہ ڈرامہ کا کلائمکس دیکھنے کیلئے اب انہیں مزید ایک ہفتہ انتظار کرناپڑے گا تو وہیں بہت سوں کو اس بات کا علم ہی نہیں کہ اس ہفتے انہیں آخری قسط کے بجائے ڈرامے کی کاسٹ پر مشتمل ایک خصوصی شو دکھایا جائے گا۔

سماء ڈیجیٹل نے اس تاخیر کا سبب جاننے کیلئے ڈرامے کے ڈائریکٹر ندیم بیگ سے بات کی جن کا کہنا تھا کہ ناظرین کو ایک ہفتے مزید انتظار کروانے کی وجہ کچھ اورنہیں بلکہ تجسس بڑھانا ہے۔

سوشل میڈیا پر ڈرامے کی آخری قسط کا پرومو وائرل ہے جس کا آغاز ہانیہ (حرا مانی) کی پریشانی سے ہوتا ہے اور وہ اپنی بہن سے کہتی ہیں کہ دانش مہوش سے مل رہا ہے تو یہ نہیں لگ رہا کہ وہ چھین لے گی اس کو بلکہ یہ لگ رہا ہے کہ وہ چِھن جائے گا مجھ سے۔ اس کے علاوہ ایک سین میں رومی کو منگنی کی انگوٹھی واپس کرتے بھی دکھایا گیا ہے جو ہانیہ نے دانش کو دی تھی۔ اگلے منظر میں مہوش پریشانی کے عالم میں اسپتال کے کوریڈور میں بھی دکھائی گئی ہے ۔

یہ پرومو ہمایوں سعید نے ٹوئٹرپر شیئر کیا جس کے جواب میں تبصروں کی بھرمارہوگئی۔ بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ آخری قسط میں دانش کی موت دکھائی جائےگی۔

سماء ڈیجیٹل کی جانب سوال کیا گیا کہ کیا ڈرامے میں دانش کا قتل ہوجائے گا؟ جواب میں ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اگر پرومو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے تو ڈرامے میں اس کا الٹ ہوگا۔

ڈائریکٹرنے اس بات کی تصدیق کی کہ ڈرامے میں ایک ہی قتل ہوگا لیکن ساتھ ہی اشارہ بھی دیا کہ مقتول دانش (ہمایوں سعید ) نہیں ہوں گے۔

اسی سوال پر ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ پرومو بنایا ہی اس لیے جاتا ہے کہ ناظرین کو تجسس میں ڈالا جائے، اور ہم اس کوشش میں کامیاب رہے۔

ڈرامے میں دانش کے قتل سے متعلق سوال پر ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ ڈرامے کے 4 اختتام ہیں جن میں سے 2 فلمائے جا چکے ہیں جبکہ 2 کی شوٹنگ باقی ہے اور شائقین کا ردعمل دیکھتے ہوئے یہ 25 جنوری کو طے کیا جائے گا کہ کون سا اختتام دکھایا جائے ۔ (ہمایوں سعید کی بات کو سنجیدہ ہرگز مت لیجئے گا کیونکہ یقیناََ انہوں نے مذاق کیا ہے )۔

ڈائریکٹر اور ہیرو کے بعد سماء ڈیجیٹل نے ناظرین کا تجسس دور کرنے کیلئے مصنف خلیل الرحمان قمر سے بھی اختتام کے حوالے سے جاننے کی کوشش کی تو ان کا کہنا تھا کہ یہ تو ہرگزنہیں بتاؤں گا لیکن ساتھ ہی ایک اور چونکا دینے والی بات یہ کہی کہ ڈرامے میں کوئی قتل نہیں ہوگا۔

آخری قسط میں تاخیر پررائے دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے یہ بات بری لگی تھی لیکن بعد میں محسوس ہوا کہ یہ اچھا فیصلہ ہے ، اس طرح یہ ناظرین اور اس ڈرامے کا رشتہ مزید کچھ وقت تک جڑا رہے گا۔

ڈرامے کی آخری قسط 2 گھنٹے دورانیے کی ہوگی جسے ہفتہ 25 جنوری کی شب 8 بجے ٹی وی کے علاوہ کراچی میں ایٹریم اور اسلام آباد کے سینٹورس سینما میں دکھایا جائے گا جس کیلئے ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ بے انتہا پسند کیے جانے والے اس ڈرامے کی 22 اقساط نشر ہوچکی ہیں،اس کی کہانی دراصل مادہ پرست عورت اورمرد کی بیوفائی پر مبنی ہے۔ مہوش (عائزہ خان ) شوہردانش (ہمایوں سعید ) اور بیٹے کو چھوڑکردولت کی لالچ میں شہوار(عدنان صدیقی ) کے پاس چلی جاتی ہے جو خود بھی اپنی بیوی ماہم (سویرا ندیم ) کو دھوکہ دیتا ہے۔

خلیل الرحمان کے تحریر کردہ اس ڈرامے کی ہرنئی قسط نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہوجاتی ہے اور صارفین اگلی قسط نشر ہونے تک دلچسپ میمزبناتے اور تبصرے کرتے ہیں۔ مصنف نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ یہ ڈرامہ لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپے، آخری سین لکھتے ہوئے آنسو بہہ رہے تھے۔ یہ بہت سارے مردوں کی سچی کہانی ہے جن کا میں نے مشاہدہ کیا۔

مصنف نے ڈرامے کے ڈائریکٹرندیم بیگ کی صلاحیتوں کو بھی بےپناہ سراہتے ہوئے کہا کہ میں اور ندیم پیارے افضل اورمنزلیں کو اپنے بڑے سیریل مانا کرتے تھے لیکن وہ یہاں کچھ ایسا کرگیا ہے جو خلیل الرحمان قمر نے لکھا تھا۔ اس نے101 فیصد کر دکھایا ہے کہ ڈرامہ دیکھنے والا وہی تڑپ اور تکلیف محسوس کرتا ہے جو لکھنے والے نے محسوس کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Avatar
      Ammad Zafar Khan  January 17, 2020 11:58 am/ Reply

    Is mein kisi ka Qatal nahi hoga, balke Danish will commit suicide in his own old flat. its only my view

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube