ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کامیڈین امان اللہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں، بیٹی

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 4 months ago

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ معروف کامیڈین امان اللہ سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں گزشتہ روز طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا ۔

سوشل میڈیا پر امان اللہ کی موت کی افواہیں گردش کر رہی تھیں جس کی ان کی بیٹی نے کی تردید کی ہے۔

اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے امان اللہ کی صاحبزادی زرغون امان اللہ نے بتایا کہ ’میرے والد کو سانس کی تکلیف اور نمونیہ کی شکایت پر بحریہ اسپتال میں ہم لوگ علاج کی غرض سے لے کر گئے تو ڈاکٹروں نے ان کو اسپتال میں داخل کروانے کا مشورہ دیا۔ جس کے بعد کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے اور اس وقت ان کا اعلان جاری ہے گھر کے دیگر لوگ بھی اسپتال میں موجود ہیں۔‘

انہوں نے پاکستانی عوام سے اپنے والد کی جلدی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ تقریبا تین مہینے پہلے نامور کامیڈین کو اسی تکلیف کے باعث دو ہفتے تک اسپتال میں رہنا پڑا تھا، ان کی بیٹی کے مطابق اس وقت بھی ان کو سانس کی تکلیف کا سامنا تھا جبکہ نمونیہ کا حملہ بھی ہوا تھا اور اس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube