ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ڈرامہ’’میرے پاس تم ہو‘‘سینمامیں دیکھنے کیلئےایڈوانس بکنگ جاری

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط دیکھنے کےلیے کراچی کے سینماگھروں میں ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ 

ایٹریم سینما کے مالک ندیم مانڈوی والا نے تصدیق کی ہے کہ ڈرامے کی آخری 2 اقساط کراچی کے ایٹریم اور اسلام آباد کے سینٹورس سینما میں 25 جنوری کی شام 8 بجے دکھائی جائیں گی۔

انہیں 2 اقساط کو سنے پیکس اور نیوپلیکس سینما میں بھی دکھایا جائے گا، سنے پیکس میں سلور ٹکٹ کی قیمت 450 روپے اور گولڈ ٹکٹ کی قیمت 700 روپے ہوگی۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان میں ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ کوئی ڈراما سیریل بڑی اسکرین پر دکھایا جا رہا ہو اور ہمیں لگتا ہے کہ ڈرامے کی مقبولیت اور کامیابی کی وجہ سے اچھےنتائج سامنے آئیں گے۔

ندیم مانڈوی والا کے مطابق ہمارے پاس پہلے ایسی کوئی مثال موجود نہیں لیکن اس ڈرامے کو اسکرین پر دکھانے سے یہ معلوم ہو جائے گا کہ بزنس کیسا رہا۔ یہ دوسرے شوزکی طرح چلے گا اور ہوسکتا ہے اس کی نمائش ایک سے زائد مرتبہ ہو۔

اگرچہ پاکستان میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے مگر بیرون ملک ٹی وی شو کے پریمیئر اور فائنلز اکثر سنیما گھروں میں دیکھائے جاتے ہیں۔ 2015 میں، گیم آف تھرونس سیزن 5 کا ریڈ کارپٹ پریمیئر ٹاور آف لندن میں منعقد ہوا اور سیزن 8 کا پریمیئر نیو یارک کے ریڈیو سٹی میوزک ہال میں ہوا تھا۔

اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعہ یہ اعلان کیا تھا کہ ’’پاکستانی ٹیلی وژن کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈرامہ اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے لہٰذا ڈرامے کی آخری 2 اقساط بیک وقت اے آر وائی ڈیجیٹل پر اور پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ہفتہ 25 جنوری 2020 کی شب 8 بجے دیکھیں‘‘۔

اس سے قبل پیارے افضل اور ہم سفر ڈرامہ بھی سینما گھروں میں دکھائے جاچکے ہیں۔

 

اس سے قبل خبر میں غلطی سے لکھ دیا گیا تھا کہ میرے پاس تم ہو ڈرامے پہلی بار سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Mere Pass Tum Ho, cinema, advance booking, Karachi
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube