Saturday, July 4, 2020  | 12 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ڈرامہ’’عہدوفا‘‘کی ہائی اوکٹین چائےاب خود بنائیں

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2020 | Last Updated: 6 months ago

.=

تصویر: ٹوئٹر

آئی ایس پی آر کی پروڈکشن ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا ‘‘ مداحوں میں خاصا مقبول ہے ۔ اس ڈرامے کی کہانی 4 دوستوں پر مشتمل ہے جو لارنس کالج مری میں ملے تھے۔

اتوار 12 جنوری کی شب ڈرامے کی 17ویں قسط ریلیز ہوئی جسے شائقین نے بےحد پسند کیا، اس قسط کے ایک منظرمیں سعد کا کردار ادا کرنے والے احد رضا میرایبٹ آباد جا کردُعا( علیزے شاہ ) کے گھر میں خاص قسم کی چائے بناتے ہیں جسے انہوں نے ہائی اوکٹین ٹی کا نام دیا۔

اس چائے کی خاص بات پینے والے کو الرٹ رکھنا ہے۔ شاید اسی لیے احد رضا میر کی والدہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے ترکیب شیئر کرڈالی ۔

انسٹا پوسٹ پرثمر رضا میرنے لکھا ، ’’ 2 افراد کیلئے احد کی ہائی اوکٹین چائے بنانے کی ترکیب : ایک ٹی اسپون کھلی چائے یا 2 ٹی بیگز، 2 سے 3 الائچی، 1 دارچینی کا ٹکڑا، چینی حسب ذائقہ، ایک کپ پانی اور آدھا کپ دودھ اور ایک چٹکی کافی‘‘۔

احد رضا میر کی والدہ سوشل میڈیا پر خاصی ایکٹو رہتی ہیں، اس سے قبل انہوں نے اپنی ہونے والی بہو سجل علی کیلئے بھی انسٹا پر تعریفی پوسٹ کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube