ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

زارا نورعباس کی 3پاکستانی اداکاروں کیساتھ کام کرنےکی خواہش

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 4 days ago

پاکستانی زارا نورعباس نے فلموں میں ہمایوں سعید ،علی ظفر اور فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

زارا نور نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ انھیں اندازہ نہیں تھا کہ رانی کا کردار اتنا مقبول ہوجائے گا، ان کے مطابق اگرچہ وہ سیفی حسن کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں مگر ’عہدِوفا‘ اصل میں چار لڑکوں کی کہانی ہے اور انہیں یہ خیال ضرور آیا تھا کہ وہ اس ڈرامے میں کام کر کے پاؤں پر کلھاڑی تو نہیں مار رہیں۔

زارا نے بتایا کہ یہ ڈرامہ انھوں نے حادثاتی طور پر اُس وقت سائن کیا تھا جب وہ گذشتہ سال اپنی فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی تشہیر میں مصرف تھیں، تب انھیں عہدِ وفا کے لیے فون آیا کہ سیفی حسن کی ہدایات میں ایک ڈرامہ بنایا جارہا ہے۔

انھوں نے تسلیم کیا کہ انھیں دیسی پنجابی لڑکی کا کردار کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے اوراب تک انھیں زیادہ کردار بھی ایسے ہی ملے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انھیں فلموں میں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنا ہے ۔’اب معلوم نہیں وہ میرے ساتھ کام کریں گے یا نہیں‘، ہمایوں سعید کے علاوہ زارا کی خواہش ہے کہ وہ علی ظفر اور فواد خان کے ساتھ بھی بڑے پردے پر نظر آئیں۔

انھوں نے بتایا کہ وہ خود پنجابی ہیں لہٰذاایسے کرداروں سے لطف انداز ہوتی ہیں، البتہ وہ ایک سرائیکی اور ایک پٹھان لڑکی کا کردار ضرور ادا کرنا چاہیں گی۔

گذشتہ سال انھوں نے دو فلموں میں کام کیا اور دونوں ہی باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ سال 2016 میں ڈراموں سے فنّی سفرکا آغاز کرنے والی زاران دنوں ’عہد وفا‘ میں رانی کا کردار ادا کررہی ہیں، جو اپنے الھڑ اوربانکپن کی وجہ سے کافی مقبول ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube