ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اپنےخاص ہونےکااحساس کریں،ریماکانئے اداکاروں کومشورہ

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 5 months ago

میرا سے متعلق سوال پرریما کا بےلاگ تبصرہ

اداکارہ ریما نے نئے فنکاروں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ سماء سے خصوصی بات چیت میں فلمسٹار میرا کی بات کےجواب میں کہا کہ پہلے دیکھتی ہوں بات کرنے والا کون ہے۔

اداکارہ ریما خان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، اپنے عروج کے دور میں پاکستان فلم انڈسٹری کو بہت سی ہٹ فلمیں دینے والی ریما سال 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سے شادی کے بعد امریکا میں مقیم ہیں تاہم پاکستان آتی جاتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں نمائندہ سماء محمد قربان نے ان سے خصوصی بات چیت کی۔

ریما خان نے اپنے عروج کے دور میں پاکستان فلم انڈسٹری کو بہت سی ہٹ فلمیں دیں، اب انڈسٹری کو کہاں دیکھتی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ریما نے کہا کہ میں بہت مثبت سوچ کی مالک ہوں، ملک ترقی کی جانب بڑھے گا تو جتنی صنعتیں ہیں وہ بھی ترقی کریں گی۔ ہم نے ہمت نہیں ہاری، تمام ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز اور اداکار اپنی مدد آپ کے تحت کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ہماری فلمی صنعت دوباہ سے اپنے پیروں پر کھڑی ہوگی۔

نمائندہ سماء نے سوال کیا کہ میرا جی کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کرپٹ لوگ آچکے ہیں، اب کرپشن کا خاتمہ ہونا چاہیےاور سب کوعمرے اور حج پر چلے جانا چاہیے اس حوالے سے آپکی کیا رائے ہے؟ جواب میں ریما نے کہا کہ میری اچھی بات سمجھ لیں یا بری کہ پہلے میں یہ میں دیکھتی ہوں کہ تبصرہ کرنے والا کون ہے؟ اور دوسرا جب تک خود نہ سنوں میں کسی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرسکتی۔

فلم انڈسٹری میں نئے آنے والوں میں سے پسندیدہ اداکار یا اداکارہ کے حوالے سے سوال پر ریما کا کہنا تھا کہ سب لوگ اچھا کام کر رہے ہیں، کسی ایک کا نام لینا دیگر کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

اداکارہ نے نئے آنے والوں کو سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ دیا کہ آپ آرٹسٹ ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے اور یہ بتانے کیلئے کہ اتنے لوگوں نے فالو کیا یا ٹیگ کیا، خود کو عام نہ کریں ۔ آپ خاص ہیں تو اپنے خاص ہونے کا خود بھی تھوڑا بہت احساس کریں اور دوسروں کو بھی کرنے دیں۔

مہنگائی میں اضافے سے متعلق ریما خان نے کہا کہ ہم بھی اس ملک کا حصہ ہیں ،بےشک پاکستان میں نہیں رہتی لیکن میرا دل پاکستان کیلئے دھڑؑکتا ہے اور یہاں کے لوگ اگر تکلیف میں ہیں تو وہ تکلیف ہمیں اپنے دلوں میں بھی محسوس ہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بار بار پاکستان آتی ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ جیسے بھی ممکن ہو ملک اور لوگوں کی سوچ کو بہتری کی جانب لیکرجائیں۔

اداکارہ نے پی ٹی آئی گورنمنٹ کی حمایت میں کہا کہ حکومت بھی اس وقت مشکل مراحل سے گزر رہی ہے،ابھی ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرا ہے مدت پوری نہیں ہوئی، اس لیے حکومت کو موقع ملنا چاہیئے۔ دیکھیں کہ آنے والا وقت کس جانب لیکر جاتا ہے۔

یاد رہے کہ سال 2011 میں امریکی نژاد پاکستانی ڈاکٹرطارق سے شادی کرنے والی ریما نے پاکستان چھوڑ کرامریکا میں ہی سکونت اختیار کر لی تھی تاہم وہ پاکستان آتی جاتی رہتی ہیں۔ ڈاکٹر طارق اورریما کا تقریبا 4 سال کا ایک بیٹا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube