ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

نوجوان امریکی اداکارہ گھر میں مردہ پائی گئیں

SAMAA | - Posted: Jan 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago

امریکا کی 23 سالہ اداکارہ الیکسس ایڈی ورجینیا میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کو صبح 7 بجے الیکسس کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع ٹیلی فون کے ذریعے موصول ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام ٹیلی فون کال موصول ہونے پر ان کے گھر کی جانب روانہ ہوئے۔ فون ان کے گھر کے فرد کی جانب سے کیا گیا تھا، جنہوں نے سب سے پہلے الیکسس کو تشویش ناک حالت میں دیکھا۔

پولیس نے نوجوان اداکارہ کو گھر سے بے ہوشی کی حالت میں اٹھا کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس کیس کی تحقیقات کرنے اور موت کی وجہ کا تعین کرنے کیلئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ الیکسس ایڈی نے حال ہی میں نشہ کرنے کی عادت سے نجات پائی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اہل خانہ نے بتایا کہ الیکسس 9 جنوری کو اپنے آبائی گھر واپس آئی تھیں اور بظاہر ٹھیک لگ رہی تھیں۔

الیکسس کے ساتھی اداکار انتھونی مارٹن کی جانب سے الیکسس کے انتقال پر اداسی ایموجی بھی انسٹا گرام پر پوسٹ کیا گیا ہے، جب کہ مداحوں اور دیگر ساتھیوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی الیکسس کو خوبصورت الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

الیکسس کی جانب سے ٹوئٹر پر آخری ٹوئٹ رواں سال 7 جنوری کو کی گئی تھی، جس میں انہوں نے ایک روتا ہوا ایموجی بنایا تھا۔

الیکسس کی اس ٹوئٹ پر ساتھیوں اور مداحوں کی جانب سے ان کے انتقال پر ہزاروں ٹوئٹ کی گئی ہیں، جس میں انہوں نے الیکسس کی اچانک موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube