ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلم ”زندگی تماشا” کی ميوزک ويڈيو لانچ

SAMAA | - Posted: Jan 6, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 6, 2020 | Last Updated: 5 months ago

فلم 24 جنوری کو ریلیز کی جائے گی

نئی لالی ووڈ فلم ''زندگی تماشا'' کی میوزک ويڈيو لانچ کر دی گئی، فلم چوبيس جنوری کو سينما گھروں کی زينت بنے گی۔

اندرون لاہور کی زندگی کے تلخ حقائق ،نشيب و فراز اور گلی محلوں میں بسنے والے عام کرداروں کے گرد گھومتی فلم ''زندگی تماشا'' ميں روایتی موسیقی کو اچھوتے انداز میں پيش کيا گيا ہے۔

سرمد کھوسٹ کی ہدايتکاری ميں بننے والی اس فلم ميں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان جلوہ گر ہونگے۔

معروف اداکاراور ہدایت کارسرمد کھوسٹ کی نئی فلم ’زندگی تماشا ‘نے ریلیز سے قبل ہی بوسان فلم فیسٹیول میں’کم جیسوئک‘ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

پنجاب کے مختلف علاقوں ميں عکسبند ہونے والی اس فلم کو دو زبانوں ميں ريليز کيا جارہا ہے، فلم زندگی تماشا 24 جنوری کو سلور سکرين کی زينت بنے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube