ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

شمعون عباسی کی فلم”دہلی گیٹ” کی پہلی جھلک

SAMAA | - Posted: Jan 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی “دُرج” کے بعد نئی فلم “دہلی گیٹ ” سے ایک بار پھر سلوراسکرین پر جگمگانے کیلئے تیار ہیں ۔

نئے سال کے آغاز کے موقع پر شمعون نے انسٹا گرام پر فلم کی پہلی جھلک شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ دہلی گیٹ سال 2020 میں ریلیزکی جائے گی۔

یہ فلم رومانٹک تھرلر ہے جس میں شمعون عباسی “ملک گولڈ ” نامی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم اندرون لاہور کے 13 دروازوں میں سے ایک کے نام پر بنائی گئی ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر ندیم چیمہ ہیں جبکہ شمعون عباسی کے علاوہ نمایاں کرداروں میں جاوید شیخ، روما مائیکل، یاسرخان، راشد محمود، خالد بٹ ، سعود اور شہریار چیمہ شامل ہیں۔

فی الحال فلم کی شوٹنگ جاری ہے اورامکان ہے کہ اسے رواں سال کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube