ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

نئے سال پرہمایوں سعید کی خواہش پوری

SAMAA | - Posted: Jan 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اداکار ہمایوں سعید نے سال 2020 کا آغاز خانہ کعبہ میں اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ کیا۔

ہمایوں نے انسٹا گرام پر خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی تصویر شیئرکرتے ہوئے اپنے فالوورز کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی وہ اپنے نئے سال کا آغاز دنیا کی سب سے مقدس جگہ سے کریں اور ان کی یہ خواہش اس سال پوری ہوئی۔

اداکار نے نئے سال کے حوالے سے اپنے پیغام میں لکھا “سال 2019 کو الوداع کہتے ہوئے 2020 کو خوش آمدید، آپ سب کیلئے اور پاکستان کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات”۔

سب کیلئے دعاگو ہوتے ہوئے ہمایوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال ہم میں سے ہرایک کیلئے بہترین ثابت ہو۔

کام کے لحاظ سے دیکھا جائے تو عدنان صدیقی اور عائزہ خان کے ساتھ ہمایوں کا آن ائر ڈرامہ “میرے پاس تم ہو” مقبولیت کی انتہاؤں کو چھو رہا ہے، ہر ہفتے اس ڈرامہ کی نئی قسط نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن جاتی ہے۔

مصنف خلیل الرحمان قمر کے تحریر کردہ اس ڈرامہ کے علاوہ ہمایوں سعید کی 3 آنے والی فلمیں “لو یو جٹا” ، ” لو گرو” اور “لندن نہیں جاؤں گی” ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube