Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اسٹیج ادکار اشرف راہی انتقال کر گئے

SAMAA | - Posted: Dec 26, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 26, 2019 | Last Updated: 8 months ago

فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 65 برس تھی۔

فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے مشہور اداکار اشرف راہی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر نجی اسپتال داخل کرایا گیا تھا تاہم علاج کے اخراجات نہ ہونے کے باعث ان کے اہل خانہ واپس گھر لے گئے تھے۔

اسٹیج اداکار اشرف راہی کئی برس سے ہیپا ٹائٹس، شوگر اور دل کے امراض میں مبتلا تھے جبکہ انہیں مہروں کی شدید تکلیف کا بھی سامنا تھا جس کے باعث وہ کئی برس سے کام کرنے سے بھی قاصر تھے۔

اشرف راہی اپنی اسٹیج کامیڈی کے باعث کافی شہرت رکھتے تھے، ان کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق تاحال کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

اشرف راہی نے تقریباً 3 ہزار اسٹیج ڈراموں اور شوز میں کام کیا، جن میں سوا سیر، عاشقوں غم نہ کرنا، بڑا مزا آئے گا، اج آکھاں وارث شاہ نوں، ڈبل سواری اور شرطیہ مٹھے نے کافی شہرت پائی جبکہ خفیہ جزیرہ اور عینک والا جن میں بھی ان کے کرداروں کو انتہائی پسند کیا گیا، پنجابی فلم مہندی والے ہاتھ میں بھی انہوں نے وینا ملک کے مد مقابل کام کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
ASHRAF RAHI, PUNJAB, ACTOR, STAGE DRAMA, FILM, TV, LAHORE,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube