ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ابرارالحق کا نیا گانا ’چمکیلی‘ متنازعہ، مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Dec 17, 2019 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 17, 2019 | Last Updated: 6 months ago

گلوکار ابرارالحق کے خلاف گانا “چمکیلی” پر لاہور کی سول کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی۔

ابرارالحق کا نیاگیت “چمکیلی” لانچ کےچندروزبعد ہی تنازعات کی زد میں آگیا، گیت میں اداکارہ مہوش حیات چمکیلی کے روپ میں جلوہ گرہوئيں، جو ڈولی چڑھنے کی بجائے بارات لے کر دولھا بیاہنے جا پہنچیں۔

درخواست گزار رانا عدنان اصغر کا کہنا ہے کہ گلوکار برارالحق نے گیت میں ویمن ایمپاورمنٹ کی آڑ ميں مردوں کی تضحیک کی۔

سول کورٹ میں دائر پٹیشن میں کہا گیا کہ ابرارالحق قوم سے معذرت کریں اورگانا ڈیلیٹ کریں۔

عدالت نےدرخواست پر گلوکار ابرارالحق کو بیس دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں مہوش حیات اور شاہ ویرجعفری نے پرفارم کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube