Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

امریکی گلوکارہ بھی ہراسانی کا شکار

SAMAA | - Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 10 months ago

مشہور زمانہ امریکی گلوکارہ بیونسے کے والد میتھیو کنولز کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو بھی 16 سال کی عمر میں راک بینڈ کے دو ممبرز کی جانب سے جنسی ہراساں کیا گیا۔

ایک انٹرویو کے دوران بیونسے کے والد میتھیو کنولز نے بتایا کہ سال 2000 کے آغاز میں بیونسے کا بینڈ ڈیسٹنی چائلڈ ایک اور بینڈ جیگڈ ایج کے ہمراہ ایک دورے پر روانہ ہوا جہاں راک بینڈ کے نوجوانوں نے بیونسے کے ساتھ ساتھ ان کے بینڈ کی ایک اور گلوکارہ کیلی رولینڈ کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا۔
گلوکارہ کے والد نے بتایا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ بیونسے اور کیلی نے مجھے فون کیا تھا اور کہا تھا کہ جیگڈ ایج بینڈ کے دو نوجوان ہمیں مسلسل ہراساں کررہے ہیں،جس کے بعد میں نے فوری اس بینڈ کو سفر کے بیچ میں ہی بس سے اتار دیا تھا۔

واضح رہے کہ بیونسے کے والد ان کے مینجر بھی رہ چکے ہیں جبکہ سال 2014 میں بیونسے فوربز فہرست میں سب سے زیادہ کمانے والی سلیبرٹی کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں اس کے بعد ان کے البم نے 2016 میں دنیا کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے البم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube