ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

میشا کی جانب سےکئی مرتبہ معافی مانگنے کےپیغامات آئے

SAMAA | - Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 1 month ago

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے ان پر لگائے گئے ہراسانی کے الزامات کے حوالے سے کہا ہے کہ میشا نے کئی مرتبہ نجی طور پر معافی مانگنے کے پیغامات بھیجے، لیکن انہوں نے نجی طور پر معافی قبول کرنے سے انکار کردیا۔

انڈپینڈنٹ اردو سے خصوصی گفتگو میں گلوکارعلی ظفر نے بتایا کہ میشا شفیع پر پہلے میں نے کیس کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے مجھ پر جوابی کیس کیا، لیکن لوگوں کو کچھ کنفیوژن رہتی ہے۔ ان (میشا شفیع) کے سارے کیسز خارج ہوچکے ہیں اور وہ میں جیت چکا ہوں۔

علی ظفر نے کہا کہ ’آج کل کے دور میں لوگوں کو قوانین اور اپنے حقوق معلوم ہونے چاہییں۔ ہر انسان کا پیدائشی حق اس کی عزتِ نفس ہے جو کوئی اس سے چھین نہیں سکتا، لہذا اگر کوئی اس پر حملہ کرے تو آپ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں جاکر شکایت کرسکتے ہیں کیونکہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ کر چلا جائے اور آپ کہیں کہ اچھا جی ٹھیک ہے۔ دوسرے کو کسی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنا پڑتا ہے۔‘

علی ظفر نے واضح کیا کہ یہ ان کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس ہے، جس میں انہوں نے 100 کروڑ کا دعویٰ کیا ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے ان کے بہت سے معاہدے ختم ہوئے، فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ کے خلاف باقاعدہ ایک مہم چلائی گئی اور ان تمام نقصانات کی تفصیلات وہ عدالت میں دے چکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں کئی مرتبہ میشا کی جانب سے معافی کے پیغامات بھی آئے کہ میں عوامی سطح پر نہیں مگر نجی طور پر معافی مانگ لیتی ہوں مگر میں نے کہا کہ ’نہیں عوامی سطح پر معافی ہونی چاہیے، جہاں آپ نے کہا ہے وہیں پر معافی بھی ہونی چاہیے۔‘

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube