Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

میشا شفیع نے لاہورہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

SAMAA | - Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 9 months ago
Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 9 months ago

میشا شفیع اور علی ظفر کا تنازعہ ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ میشا شفیع نے لاہورہائیکورٹ کے گیارہ اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔

میشا شفیع کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں گورنر آفس پنجاب، خاتون محتسب اور علی ظفر کو فریق بنایا گیا ہے،خاتون محتسب اور گورنر نے میشا شفیع کی درخواست کو نامناسب قرار دیا تھا۔

میشا شفیع نے اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے بھی خاتون محتسب اور لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

گزشتہ روزعلی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر گلوکارہ نے عدالت میں بيان ريکارڈ کرایا تھا، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ علی ظفر نے کئی بار ہراساں کيا ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube