Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا کیلئے علی گل پیرکاجواب

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 10 months ago

علی گل پیر پاکستان کا ایک ایسا نام ہے جس نے روایتی ڈگر سے ہٹ کر بالکل مختلف انداز اپناتے ہوئے شہرت حاصل کی۔ اہم موضوع پر طنزومزاح کے پیرائے میں ’’وڈیرے کا بیٹا‘‘جیسے گانے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والےعلی گل پیراکثرہی کچھ منفرد کردکھاتے ہیں۔

ان کی تازہ تخلیق سرحد پار کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی تصویرکی ٹرولنگ ہے۔ پریانکا نے یہ انداز فیشن کی دنیا کے بڑے میلے کانز فلم فیسٹول کی ’’میٹ گالا لک ‘‘ کیلئے اپنایا تھا ۔

علی گل پیراس سے قبل پاکستان کی بیشترماڈلزکی نقالی کرچکے ہیں لیکن اس بار پریانکا کا انتخاب کرنے کی وجہ کیا ہے؟۔ سماء ڈیجیٹل کی جانب سے رابطہ کرنے پرعلی گل پیر کا کہنا تھا کہ ’’ میں پریانکا کو ذرا طریقے سے جواب دینا چاہتا تھا‘‘۔

دراصل علی گل پیرنے کیپشن میں ’’ وین یو آر ڈن وینٹنگ (آپ نے اپنی بھڑاس نکال لی) ‘‘ یونہی نہیں لکھا، اس جملے کا باقاعدہ ایک پس منظرہے اور یہ کیپشن دیکر انہوں نے درحقیقت پریانکا کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

پریانکا نے کیا کہا تھا؟

 

فروری 2019 میں پلواما حملے کے وقت پریانکا نے اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کے باوجود متنازع ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی فوج کی حمایت کی تھی اور ٹویٹ میں ’’جے ہند‘‘ لکھا تھا۔

بعد ازاں لاس اینجلس میں ایک ایونٹ میں شریک پریانکا کے سامنے امریکی نژاد پاکستانی خاتون عائشہ ملک نے ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ آپ اقوامِ متحدہ کی گڈ ول سفیرہوتے ہوئے بھی 2 ہمسایہ ممالک کے درمیان نیوکلئیرجنگ کی حمایت کررہی ہیں؟۔اس سوال پرسکیورٹی اہلکاروں نےعائشہ سے مائیک چھین لیا تھا،جواب میں پریانکا کا کہنا تھا کہ ’’میں نے تمہارا سوال سن لیا ہے، جب تم بھڑاس نکالنے سے فارغ ہوجاؤ تو‘‘۔

 

 

پریانکا کا یہ ردعمل سوشل میڈیا پرخاصا وائرل ہوا تھا اورایسے منافقانہ طرزعمل پراداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

چاہتاتھا متنازع باتوں کا جواب کام سے دوں

 

سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے علی گل پیرنے کہا کہ اس تصویر کے منتخب کرنے کی وجہ پریانکا کا انتہائی عجیب وغریب لباس وانداز ہے۔ پریانکا نے خاتون صحافی کو جو طنزیہ جواب دیا تھا، میں نے اس تناظرمیں یہی کیپشن دیا۔

گلوکارکےمطابق میرا مقصد ان کے کام کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ میں چاہتا تھا کہ ان کی متنازع باتوں کا جواب اپنے کام سے دوں ۔ تصویر کافی عرصے سے منتخب کی ہوئی تھی لیکن اپنے گانے ’’کرلے جو کرناہے ‘‘ کی وجہ سے اس پراب کام کیا۔

 

پریانکا کے جواب پراپنی رائے دیتے ہوئے علی نے مزید کہا کہ خاتون صحافی کو طریقے سے بھی جواب دیا جاسکتا تھا، یہ انداز کسی طور مناسب نہیں تھا۔

مستقبل کے ارادے بتاتے ہوئے علی گل پیرنے کہا کہ بالی ووڈ کے مزید اداکاروں کو بھی ٹرول کروں گا کیونکہ وہاں کا فیشن کچھ زیادہ ہی عجیب وغریب ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نےگزشتہ سال دسمبر میں  امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کی۔ کانز فلم فیسٹول کے میٹ گالا میں سال 2017 میں پہلی بار پریانکا سے ملاقات کرنے والے نک جونس عمر میں ان سے 10 سال چھوٹے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube